Share this link via
Personality Websites!
477615
9437
کا ہیرا) پہاڑ میں یا موتی سَمُنْدَر میں تاکہ لوگ اُن کا وَقْت ضائع نہ کریں۔(حدیثِ پاک کے اِس حصّے”اگر اللہ پاک کی قَسم کھالیں تو وہ اُسے پُوری فرمادیتا ہے“)کے دو مَطْلَب ہوسکتے ہیں:ایک یہ کہ وہ بندہ اگر اللہکریم کو قَسم دے کر کوئی چیز مانگے کہ خدایا! تجھے قَسم ہے اپنی عِزَّت و جَلال کی!یہ کردے! تو ربّ ضرور کردے۔یہ ہے بندے کی ضد اپنے ربّ پر۔دوسرے یہ کہ اگر وہ بندہ خدا کے کام پر قسم کھا کر لوگوں کو خَبَر دے دے تو خُدا اُس کی قَسم پُوری کردےمَثَلاً وہ کہہ دے کہ خداکی قَسم!تیرے بیٹا ہوگا یا،ربّ کی قسم!آج بارِش ہوگی تو ربّ اُن کی زبان سچّی کرنے کے لئے یہ کردے۔
(مرآۃ المناجیح، ۷/۵۸بتغیر)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارےاسلامی بھائیو!اَوْلِیائے کِرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہم اَجْمَعِیْن کی بَرَکتوں اور اُن کی کرامات کا باب نِہایَت وَسِیْع ہے،خوش نصیب مسلمان تو اِس حقیقت کو تَسْلِیم کرلیتے ہیں کہ اُن حضرات کی بَرَکات و کرامات حق ہیں مگربعض نادان لوگ اَوْلِیائے کِرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہم اَجْمَعِیْن کی بَرَکات و کرامات کو تَسْلِیْم کرنے پر تیار نہیں ہوتے اور شَیْطانی وَساوِس کا شِکار ہوجاتے ہیں،ایسے لوگ اپنی اِس مَذمُوم عادت پر اُس وَقْت تک ڈَٹے رہتے ہیں کہ جب تک وہ خود اپنی آنکھوں سے اُن کی بَرَکات و کرامات کا نَظارہ نہیں کرلیتے،اس کے باوجودبھی کچھ لوگ شانِ اولیاء سمجھنے سے محروم ہی رہتے ہیں،یوں وہ اپنی اَنَا(نفسانی ضِد)کی خاطِر اپنے آپ کو اَوْلِیائے کِرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہم اَجْمَعِیْن کے فُیُوض وبَرَکات سے مَحروم کرلیتے ہیں۔ہمارے بُزرْگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہم اَجْمَعِیْن کبھی کبھی منفرد انداز میں ایسوں کی اِصلاح فرماتے تھے۔آئیے! اِس کی ایک اِیمان اَفْروز جھلک مُلاحَظَہ کیجئے چُنانچہ
مُنْکِرِینِ کرامات بھی مان گئے
حضرت جابِر رَحَبِی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ شہرِ رَحَبَہ کے اکثر لوگ کراماتِ اَوْلِیا کا اِنکار کرتے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami