Share this link via
Personality Websites!
477614
9437
خاتون جنّت دیکھ کر نہیں آئی تھی جبکہ تم تو جنّت کا نظارہ کرکے آرہے ہو۔“اِس حکایت میں ایک مَدَنی پُھول یہ بھی ہے کہ وَلِی ہونے کے لیے تَشْہِیْر و اِشتِہار،نُمایاں جُبّہ و دَسْتار اور عقیدت مَندوں کی لمبی قِطار ہونا ضَروری نہیں، جن سے اُن کی وِلایت کی پہچان اور شہرت ہو بلکہ عام بندوں میں بھی وَلِیُّ اللہ ہوتے ہیں لہٰذا ہمیں ہر نیک بندے کا ادب واِحْتِرام کرنا چاہیےکہ نہ جانے کون گُدْڑِی کا لَعْل(یعنی چُھپاوَلی)ہو چُنانچہ
سَروَرِ عالَم،نُورِمُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِرْشاد فرمایا:اَہلِ جنّت گَرد آلُود چہرے، بکھرے بالوں اور پھٹے پُرانے کپڑوں والے ہیں،جِن کی کوئی پَرْوا نہیں کی جاتی۔یہ وہ لوگ ہیں کہ اگر بادشاہوں کے پاس جانا چاہیں تو اُنہیں اِجازت نہ ملے،عَوْرَتوں کو نِکاح کا پَیْغام دیں تو اِنکار کر دِیاجائے، جب بات کریں تو اُن کی بات سُنی نہ جائے،اُن کی ضَرُورِیات اُن کے سِینوں میں ہَلْچَل مَچا رہی ہوتی ہیں،یہ ایسے جنّتی ہیں کہ بروزِقِیامت اُن میں سے ایک کا نُور بھی تمام لوگوں پر تقسیم کر دیا جائے تو تمام کوپُورا ہوجائے۔(شعب الایمان، باب فی الزھد وقصر الامل ،۷/ ۳۳۲، حدیث: ۱۰۴۸۶)ایک اور مَقام پر اِرْشاد فرمایا:بہت سے پراگندہ بال (بِکھرے بالوں والے)دروازوں سے نکالے ہوئے،اگر اللہ پاک کی قَسم کھالیں تو وہ اُسے پُوری فرمادیتا ہے۔
(مسلم،کتاب البرو الصلۃ،باب فضل الضعفاء،ص۱۰۸۳،حدیث: ۲۶۲۲)
مُفتی اَحمد یار خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ(حدیثِ پاک کے اِس حصّے ”بہت سے پراگندہ بال(بِکھرے بالوں والے) دروازوں سے نکالے ہوئے“کی وضاحت کرتے ہوئے)فرماتے ہیں:اِس فرمانِ عالی کا مَطلب یہ نہیں کہ وہ دُنیا داروں کے دروازوں پر جاتے ہیں(اور) وہاں سے نکالے جاتے ہیں،وہ تو ربّ کے دروازے کے سِوا (عِلاوہ) کسی کے دروازے پر نہیں جاتے،بلکہ مَطْلَب یہ ہے کہ اُن کی حقیقت سے دُنیا غافِل ہے،اگر وہ کسی کے پاس جاتے تو وہ اُن سے مِلنا گَوارہ نہ کرتا،ربّ نے اُنہیں دُنیا والوں سے ایسا چُھپایا ہُوا ہے جیسے لَعْل(سُرخ رنگ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami