Share this link via
Personality Websites!
477516
9430
رہے تھے۔ قرآنِ کریم میں ہے:
اِذْ یُغَشِّیْكُمُ النُّعَاسَ اَمَنَةً مِّنْه (پارہ:9، سورۂ انفال:11)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: یاد کرو جب اس نے اپنی طرف سے تمہاری تسکین کے لیے تم پر اُوْنگھ ڈال دی۔
یہ ہے سَکِیْنَہ...!! ایسا لمحہ جب خوف سے دِل دہل جائیں، صحابۂ کرام علیہم الرّضوان پر اتنا سَکِیْنَہ اُترا کہ انہیں اطمینان کے سبب نیند آگئی۔ ([1])
*مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت علیُ المرتضیٰ شیرِ خُدا رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: سَکِیْنَہ ایک خاص قسم کی ہَوَا ہے، (جب یہ ہوا چلتی ہے تو دِلوں کو اطمینان و سکون مل جاتا ہے)۔([2]) *علّامہ نَوَوِی فرماتے ہیں: سَکِیْنَہ کے اندر رَحمت ہوتی ہے اور اس کے ساتھ فرشتے بھی ہوتے ہیں۔([3])
حضرت براء بن عازب رَضِیَ اللہ عنہ جو صحابئ رسول ہیں، فرماتے ہیں: ایک مرتبہ کی بات ہے، ایک صحابی رَضِیَ اللہ عنہ رات کے وقت سُورۂ کہف کی تلاوت کر رہے تھے، پاس ہی گھوڑا بندھا ہوا تھا، گھوڑے نے اچانک اُچھل کُود شروع کر دی۔ صحابئ رسول نے تِلاوت روکی، دیکھا تو ایک خاص قسم کا بادَل تھا جو مسلسل قریب سے قریب آتا چلا جا رہا تھا۔ اسی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami