Share this link via
Personality Websites!
477514
9430
قومِ عمالقہ مختلف بیماریوں کا شکار ہو گئے۔([1])
ان کی 5 بستیاں ہلاک ہو گئیں، ان مسلسل مصیبتوں کو دیکھ کر انہیں یقین ہو گیا کہ ہو نہ ہو، یہ مشکلات اسی صَنْدُوق کے سبب سے ہیں، چنانچہ انہوں نے یہ مقدَّس صَنْدُوق ایک بیل گاڑی پر رکھا اور بنی اسرائیل کی جانِب روانہ کر دیا۔([2])
اِدھر بنی اسرائیل میں یہ وہی وقت تھا جب حضرت شمویل علیہ السَّلام حضرت طالُوت رحمۃُ اللہ علیہ کو بادشاہ مُقَرَّر کر رہے تھے۔ جب بنی اسرائیل نے اس پر نشانی طلب کی تو آپ نے فرمایا: حضرت طالُوت رحمۃُ اللہ علیہ کے بادشاہ ہونے کی نشانی یہ ہے کہ تمہارا کھویا ہوا تابوتِ سکینہ تمہارے پاس واپس آ جائے گا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا؛ تابوتِ سکینہ ان کے پاس واپس آ گیا اور کس شان سے آیا؟ اللہ پاک فرماتا ہے:
تَحْمِلُهُ الْمَلٰٓىٕكَةُؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ۠(۲۴۸) (پارہ:2، سورۂ بقرہ:248)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: فرشتے اُسے اُٹھائے ہوئے ہوں گے، بیشک اس میں تمہارے لیے بڑی نشانی ہے اگر تم ایمان والے ہو۔
یعنی اس تابوت کو فرشتوں کی ایک جماعت اُٹھا کر لائے گی۔ اس میں تمہارے لیے نشانی ہے۔ ([3])
پیارے اسلامی بھائیو! یہ آیتِ کریمہ جو ہم نے سُنی، اس سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami