Share this link via
Personality Websites!
477531
9430
بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:
(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)
مسئلہ: نماز میں دُنیوی خیالات سے نماز نہیں ٹوٹتی۔
وضاحت: عموماً بعض افراد کے ذہن میں یہ بات آتی ہے کہ نماز میں دنیوی خیالات آتے رہتے ہیں، بعد میں یہ وسوسہ رہتا ہے کہ کیا ہماری نماز ادا ہو گئی یا نہیں؟ مسئلہ توجہ سے سماعت فرمائیے گا!نماز کے فرائض اور واجبات پورے کر لیے اور ظاہری طور پر نماز کو فاسد کرنے والا کوئی عمل نہیں پایا گیا تو نماز ادا ہو جائے گی، البتہ نماز اللہ پاک کے حضور حاضری ہے پوری توجہ، خشوع و خضوع کے ساتھ پڑھنی چاہیے۔([1]) اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
مریض اپنی دَوا اَور پانی کی بوتل پر اوّل آخر 3بار درودِ پاک کے ساتھ 100بار اَللّٰہُمَّ اَنْتَ الْبَاسِطُ پڑھ لے، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! جیسی بھی بیماری ہو، شفا ملے گی۔([2]) اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami