Share this link via
Personality Websites!
477530
9430
کا نام تھا: ملک خُدا بخش، اس نے دُنیاوی تعلیم حاصِل کی اور غیر مسلموں کےہاں ہی ملازمت کرتا تھا، کہتا ہے: اُن کی ملازمت اور اُن کی صحبت کا بُرا اَثر ہوا کہ نمازوں کی پابندی جاتی رہی، ایک دِن میں پیر سید مہر علی شاہ صاحب رحمۃُ اللہ علیہ کی خدمت میں حاضِر ہوا۔ آپ رحمۃُ اللہ علیہ نے پینے کے لیے پانی منگوایا، 2گھونٹ خود پئے، باقِی مجھے عطا فرمایا، بَس یہ برکت والا پانی پینا تھا کہ اللہ پاک نے نمازوں کا ایسا پابند بنایا کہ اس کے بعد کبھی نماز نہ چھوٹی۔([1])
اللہ پاک ہمیں انبیائے کرام اور اولیائے کرام کے تَبَرُّکات سے برکتیں لینے، ان کی عزّت و تعظیم کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
مَدَنی قاعِدہ موبائِل ایپلی کیشن
پیارے اسلامی بھائیو! قرآنِ کریم کا فیضان عام کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائِل ایپلی کیشن جاری کی ہے، جس کا نام ہے: مدنی قاعِدہ (Madani Qaida)۔ اس ایپلی کیشن میں مکمل مدنی قاعِدہ اور اس کی آڈیو (Audio) شامِل کی گئی ہے یعنی اس ایپلی کیشن میں آپ مدنی قاعدے کے جس حرف یا جس لفظ پر کلک (Click)کریں گے، آڈیو (Audio) میں اس کا تَلَـفُّـظْ چلے گا، یُوں اس ایپلی کیشن کی مدد سے آسانی کے ساتھ مدنی قاعِدہ پڑھ کر، اس کی مشق (Practice)کر کے دُرُست مخارج اور ضروری تجوید سیکھی جا سکتی ہے۔ اس ایپلی کیشن سے خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami