Share this link via
Personality Websites!
477529
9430
اللہ اکبر! اللہ اکبر ! یہ حضور پُر نور، سیدُ الْمُبَارِکِیْن صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ہیں جن کی نعلینِ پاک کی خاک تمام جہانوں کے لیے تَبَرُّک اور سُرْمۂ چشمِ دین و ایمان ہے، آپ اس پانی کو جو مسلمانوں کے ہاتھوں سے مس ہوا، تَبَرُّک ٹھہرائیں اور اسے منگوا کر بطور تبرک نوش فرمائیں، حالانکہ خُدا کی قسم! مسلمانوں کے ہاتھ، زبان، دِل و جان میں جو جو برکتیں ہیں، سب آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی عطائیں ہیں ، آپ کی نعلینِ پاک کے صدقے نصیب ہوئیں، آپ کا یہ مبارک عمل تعلیمِ اُمّت کے لیے اور خوابِ غفلت میں بھٹکنے والوں کی تنبیہ کے لیے تھا کہ دلائل سے نہ سمجھیں تو اپنے آقا و مولیٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کا عَمَل مبارک دیکھ کر بیدار ہوں اور آثارِ اولیا و علما سے برکت کے طلب گار ہوں، پھر وہ کیسا محروم، نافہم شخص ہے جو خُدا کے محبوب بندوں کے آثار کو تَبَرُّک نہ جانے۔
بہرحال! پیارے اسلامی بھائیو! اَوْلیائے کرام سے نسبت رکھنے والی چیزیں تَبَرُّک ہیں، ان میں برکت رکھی جاتی ہے، ان کی تعظیم بھی کرنی چاہیے، ان کو چوم کر، ہاتھ لگا کر، جسم پر مَل کر برکتیں حاصِل کرنی چاہیے، اِن میں شِفَا بھی ہے، دُعاؤں کی قبولیت بھی ہے، یونہی تَبَرُّکات کو قبر کے اندر رکھنا تاکہ میّت کو ان کی برکتیں ملیں، یہ بھی احادیثِ کریمہ سے ثابت ہے۔ لہٰذا ہمارے عزیز رشتے دار فوت ہو جائیں تو ان کی قبر میں عہد نامہ، نعلین شریف کا نقش، اپنے پیر و مرشد کا شجرہ شریف وغیرہ ضرور رکھنا چاہیے۔
تَبَرُّک کی برکت سے نماز کی پابندی نصیب ہو گئی
اے عاشقانِ رسول! اَلحمدُ لِلّٰہ!تَبَرُّکات کی برکت سے گُنَاہوں کے مریض بھی شِفَا پا جاتے ہیں۔پیر مہر علی شاہ صاحب رحمۃُ اللہ علیہ کے بارے میں مَنْقُوْل ہے کہ ایک شخص جس
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami