Share this link via
Personality Websites!
477528
9430
اَتْبَاعِهِمْ وَتَبْرِيكِهِمْ اِيَّاهُمْ
ترجمہ: اس میں بزرگان دین کے آثار سے تَبَرُّکاور علما اوربزرگوں اور ان کے پیروکاروں کی زیارت اور ان سے برکات کا حصول ثابت ہے۔([1])
مسلم شریف میں ہی روایت ہے، صحابۂ کرام علیہم الرّضوان کے ننھے بچوں کی عادَت تھی، صبح فجر کے وقت برتنوں میں پانی لے کر مسجدِ نبوی شریف کے سامنے حاضِر ہو جاتے، آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ان برتنوں میں اپنا ہاتھ مبارَک ڈالتے جاتے، ([2]) جس کی برکت سے یہ پانی شِفَا بخش بن جاتا، چنانچہ اس پانی کو پی کر برکتیں حاصِل کی جاتی تھیں۔ ([3])
پیارے اسلامی بھائیو! اب میں آپ کو ایک عجیب روایت سناؤں؛ طبرانی شریف میں حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، فرماتے ہیں:
وَكَانَ رَسُولُ الله صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم يَبْعَثُ اِلَى الْمَطَاهِرِ، فَيُؤْتَى بِالْمَاءِ، فَيَشْرَبُهٗ، يَرْجُو بَرَكَةَ اَيْدِي الْمُسْلِمِينَ
ترجمہ: جس حوض سے مسلمان وضو کرتے نبی کریم صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم اس سے پانی منگواتے اور مسلمانوں کے ہاتھوں سے حصولِ برکت کی نیت سے نوش فرماتے۔([4])
[1]...شرح مسلم للنووی، کتاب الایمان، باب الدلیل...الخ، جلد:1، جز:1، صفحہ:326، تحت الحدیث:33۔
[2]...مسلم، کتاب الفضائل، باب قرب النبی صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم...الخ، صفحہ:911، حدیث:2324۔
[3]...مرقاۃ المفاتیح، کتاب الفضائل والشمائل، باب فی اخلاقہ...الخ، جلد:10، صفحہ:483، تحت الحدیث:5808 مفصلاً۔
[4]...معجم اوسط، جلد:1، صفحہ:232، حدیث:794۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami