Share this link via
Personality Websites!
477527
9430
وَسلَّم کی بارگاہ میں پیش کیا ہے۔([1])
مسلم شریف میں ہے:حضرت عِتْبَان بن مَالِک رَضِیَ اللہ عنہ نے بارگاہِ رسالت صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّممیں عرض کی یارسولَ اللہ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم! میری تمنا ہے کہ
اَنْ تَاْتِيَنِيْ فَتُصَلِّيَ فِيْ مَنْزِلِيْ فَاَتَّخِذَهٗ مُصَلًّى
ترجمہ: آپ میرے گھر تشریف لاکر کسی جگہ نماز پڑھ لیں تاکہ میں اس جگہ کو نماز پڑھنے کے لیے متعین کرلوں۔ ([2])
صحابئ رسول کے جذبات دیکھیے! نماز اللہ پاک کے لیے پڑھنی ہے، بندگی رَبِّ کریم کی کرنی ہے، گھر اپنا ہے، جہاں دِل کرے نماز کی جگہ مقرَّر کر لی جائے، کوئی ممانعت ہے بھلا...؟ اور پِھر جب اللہ پاک کی بندگی کرنی ہے تو وہ جگہ تَو خُود ہی بابرکت ہو جائے گی مگر صحابہ کا اِیْمان اور عشق صحابہ ہی کا تھا، بارگاہِ رسالت میں عرض کرتے ہیں: اے محبوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم! آپ تشریف لے آئیے! مبارَک قدم لگا دیجیے! سجدہ فرما دیجیے! جہاں آپ کے مبارَک قدم لگ جائیں گے، وہ جگہ بابرکت ہو جائے گی، اس کی برکت سے میرے سجدے بھی قبول ہو جائیں گے۔
امامِ نووی فرماتے ہیں:
فَفِيْهِ التَّبَرُّك بِآثَارِ الصَّالِحِيْنَ وَفِيْهِ زِيَارَةُ الْعُلَمَاءِ وَالْفُضَلَاءِ وَالْكُبَرَاءِ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami