Share this link via
Personality Websites!
477525
9430
ہلاک ہو گئیں۔
پتا چلا؛ تَبَرُّکاتِ انبیا اور تَبَرُّکاتِ اولیا کی بےادبی کرنا بہت خطرناک بات ہے، اس کی نُحُوسَتْ سے وبائیں پھیل جاتی ہیں، اس لیے ہمیں چاہیے کہ تَبَرُّکات کی ہمیشہ تعظیم کیا کریں۔
تَبَرُّکات کی تعظیم دل کے تقویٰ کی علامت ہے
قرآنِ کریم میں اِرْشاد ہوتا ہے:
وَ مَنْ یُّعَظِّمْ شَعَآىٕرَ اللّٰهِ فَاِنَّهَا مِنْ تَقْوَى الْقُلُوْبِ(۳۲) (پ17،سورۂ حج:32)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اور جو اللہ کی نشانیوں کی تعظیم کرے تو یہ دلوں کی پرہیزگاری سے ہے۔
مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ہر وہ چیز *جس کی تعظیم کرنا ربّ کی عبادت کی نشانی ہو یا *وہ نشان جن کے قیام کا ربّ نے حکم دیا ہو، وہ جگہ، وہ وقت اور وہ علامات جو دین کی نشانیاں ہوں، سب شَعَائِرُ اللہ ہیں۔([1])
ایک مقام پر فرماتے ہیں: *ہر وہ چیز جس کو اللہ پاک نے دینِ اسلام یا اپنی قدرت قرار دیا *ہر وہ چیز جس کو دینی عظمت حاصل ہووہ شَعَائِرُ اللہ ہے*یونہی انبیائے کرام، اولیائے کرام اور علما بھی شَعَائِرُ اللہ میں داخِل ہیں بلکہ یہ تو شَعَائِرُ اللہ بنانے والے ہیں یعنی جس چیز کو ان سے نسبت ہو جائے وہ شَعَائِرُ اللہ بَن جاتی ہے۔ مثلاً ؛*کَعْبہ شریف اس لیے مُعَظَّم ہوا کہ اس کو انبیا سے نسبت ہے، حضرت ابراہیم علیہ السَّلام اس کو بنانے والے، حضرت اسماعیل علیہ السَّلام اس کی تعمیر میں مُعَاوَنت کرنے والے، سیدِ انبیاء، احمد مجتبیٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami