Share this link via
Personality Websites!
477521
9430
نظر آنے لگی،زِندہ نبی، مکی مَدَنی صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے اُحُد پر نگاہِ لطف ڈالی اور فرمایا: ہٰذَا جَبَلٌ یُّحِبُّنَا وَنُحِبُّہٗ یہ پہاڑ ہم سے محبّت کرتا ہے، ہم اِس سے محبّت کرتے ہیں۔([1])
اللہ اکبر! قُربان جائیے اُحُد کی قسمت پر! ہمیں برسوں ہوئے غلامئ رسول کے نعرے لگاتے ہوئے، قسمت والا تو وہ ہے جسے آقا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے قبول کیا۔
اللہ کا مَحْبُوب بنے جو تمہیں چاہے اس کا تو بیاں ہی نہیں کچھ تم جسے چاہو ([2])
جو حُضُور صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم سے محبّت کرے، حُضُور صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم جسے اپنا مَحْبُوب بتائیں، یقیناً اُس کی شان، اس کا مقام ومرتبہ بہت بلند ہے، لیکن اس جگہ جو اَہم نکتہ ہے، جسے سمجھنے اور دِل میں اُتارنے کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ ہمارے آقا ومولیٰ، رسولِ خدا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے اس عاشِق سے اُمت نے کیسا رَوِیّہ رکھنا ہے؟
رَسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے اُحُد پہاڑ سے اِظہارِ محبت کیا، اس کے بعد فرمایا: فَاِذَا جِئْتُمُوْہٗ جب تم اُحُد پہاڑ کے پاس آؤ فَکُلُوْا مِنْ شَجَرِہٖ اِس پر اُگنے والے درخت کے پتے (برکت کے لیے) کھایا کرو! ([3])
اللہ اکبر! اللہ اکبر! غور کیجیے! بظاہِر بےجان نظر آنے والا پہاڑ اللہ کے آخری نبی، مکی مَدَنی صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم سے محبت کرے تو بابرکت ہو جاتا ہے، پھر بتائیے! *کیا غوثِ پاک رحمۃُ اللہ علیہ حُضُور صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم سے محبت نہیں کرتے تھے *کیا داتا علی ہجویری رحمۃُ اللہ علیہ کو حضور صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم سے محبت نہیں تھی *خواجہ غریب نواز رحمۃُ اللہ علیہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami