Share this link via
Personality Websites!
477520
9430
بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں: جو بندہ کثرت سے اللہ پاک کی عبادت کرتا ہے، اللہ پاک اسے بابرکت بنا دیتا ہے ، یہاں تک کہ لوگ اسکے مکان اور کپڑوں سے برکت لیتے اور فائدے اُٹھاتے ہیں۔([1])
جو ہو اللہ کا ولی اس کا فیض دُنیا میں عام ہوتا ہے([2])
قرآنِ کریم میں ہے، حضرت یُوسُف علیہ السَّلام کے والِدِ محترم، نبئ مکرم حضرت یعقوب علیہ السَّلام کی بینائی مبارک باقی نہ رہی تو حضرت یوسُف علیہ السَّلام نے اپنے بھائیوں کو فرمایا:
اِذْهَبُوْا بِقَمِیْصِیْ هٰذَا فَاَلْقُوْهُ عَلٰى وَجْهِ اَبِیْ یَاْتِ بَصِیْرًاۚ- (پارہ:13، سورۂ یوسف:93)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: میرا یہ کُرتا لے جاؤ اور اسے میرے باپ کے مُنہ پر ڈال دینا وہ دیکھنے والے ہوجائیں گے۔
اللہ اکبر! پتا چلا؛ جو چیز اللہ والوں کے ساتھ نسبت حاصِل کر لے، اللہ پاک اس چیز میں بھی ایسی برکت رکھ دیتا ہے کہ اس کے ذریعے شفائیں بھی ملتی ہیں، مشکلات بھی ٹل جاتی ہیں۔
تَبَرُّکات سے برکت حاصِل کرنے کا حکم
بُخاری شریف میں ہے ، خادِمِ مصطفےٰ، حضرت انس بن مالِک رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے: ایک دِن اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم خیبر سے واپس آرہے تھے، (صحابہ کرام علیہم الرّضوان بھی ساتھ تھے، مدینہ مُنَوَّرہ کے قریب پہنچے،) اُحد کی چوٹی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami