Share this link via
Personality Websites!
477396
9421
اے کاش! بچوں کو جِنّوں اور بھُوتوں کی کہانیاں پڑھانے یا سنانے کے بجائے ہم یہ سچی اسلامی کہانیاں بچوں کو پڑھائیں یا سنائیں،اِنْ شَآءَ اللہہم دیکھیں گے کہ ہمارے بچے دینی ماحول میں ڈَھلتے چلے جائیں گے۔
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ غوثُ الاعظم!ہم سرکارِ غوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے بارے میں سُن رہے تھے۔ آئیے! آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے متعلق مزید واقعات سنتے ہیں،چنانچہ
اللہ پاک کے ولی کو بیٹھنے کی جگہ دو
سرکارِ غوث الاعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے صاحبزادے شیخ عبدُ الرزَّاق رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ کا بیان ہے:ایک دفعہ حُضُور غوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ سےپوچھا گیا:آپ کو اپنے وَلی ہونے کا عِلْم کب ہوا؟ تو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے فرمایا:جب میں دس برس(10 Years) کا تھا اور اپنے شہر کے مدرسے میں جایا کرتا تھا اور فِرشتوں کو اپنے پیچھے اور آس پاس چلتے دیکھتا،جب مدرسے میں پہنچ جاتا تو وہ بار بار یہ کہتے:اللہ پاک کے وَلی کو بیٹھنے کے لیے جگہ دو۔اسی واقعےکو بار بار دیکھ کر میرے دل میں یہ اِحساس پیدا ہوا کہ اللہ پاک نے مجھے اپنا ولی بنالیا ہے۔(بہجۃ الاسرار، ص۴۸)
اے عاشقانِ اولیا!حضور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ پراللہ پاک کافضل ہواکہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے اپنی ولایت کو پہچان لیا مگر یاد رہے!ولی پر یہ ظاہر ہوجائے کہ وہ ولی ہے، یہ ولایت کے لیے ضروری نہیں، البتہ ولی عالم ضرور ہوتاہے اورشریعت کا پابند ہوتا ہے، کوئی بے نمازی، شراب و جُوئے کا عادی ،خلافِ شریعت کام کرنے والا کبھی ولی نہیں ہوسکتا۔اس دورِجَدِیْد میں بالخصوص نوجوان ایسے
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami