Share this link via
Personality Websites!
477392
9421
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمّد
پیارے اسلامی بھائیو!سرکارِ غوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ ایسی پاکیزہ اور عظیم ہستی ہیں خُود مُصْطَفٰے جانِ رحمت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ،دیگراَنْبیائےکرامعَلَیْہِمُ السَّلَام اور مُخْتَلِفاَوْلیائے عِظام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن نے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی ولادت سے پہلے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی وِلایَت کی خوش خبریاں دی ہیں،چُنانچہ
سرکار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ولادت کی خوشخبری عطا فرمائی
محبوبِ سُبْحَانی شیخ عبدُالقادرجِیلانی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے والدِ ماجد حضرت سَیِّد ابُو صالح مُوسیٰ جنگی دوست رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے حُضُورغوثِ اَعْظم رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی وِلادَت کی رات دیکھاکہ سَروَرِ کائنات صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان اور اَولیائےعِظام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے ساتھ ان کے گھر جَلْوہ اَفْروز ہیں اور اِن اَلفاظِ مُبارَکہ کے ساتھ اُن کوخِطاب فرماکر خوشخبری سے نوازا:”اے ابُو صالح !اللہ پاک نے تم کو ایسا بیٹا عطا فرمایا ہے جو وَلی ہے ،وہ میرا اور اللہ پاک کا مَحْبُوب ہے،اس کی اَوْلیائے کرام اور اَقْطاب (رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن)میں ویسی ہی شان ہوگی،جیسی اَنْبیائے کرام اور رسولوں عَلَیْہِمُ السَّلَام میں میری شان ہے۔“(سیرتِ غوث الثقلین،ص۵۵ بحوالہ تفریح الخاطر)
پیارے اسلامی بھائیو!حضور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ پیدائشی وَلی تھے۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ ابھی اپنی والدۂ محترمہ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْھَا کے پیٹ مبارک میں تھے،والدۂ محترمہ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْھَا کو جب چھینک آتی،اس پر وہ”اَلْحَمْدُلِلّٰہ“کہتیں، تو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ پیٹ ہی میں جواباً ”یَرْحَمُکِ اللہُ“ کہتے،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ یکُم رَمَضَانُ الْمُبارَک صبحِ صادِق کے وَقْت دُنیا میں تشریف لائے، اُس وَقْت ہونٹ آہستہ آہستہ حرکت کر
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami