Share this link via
Personality Websites!
477391
9421
رکھے گا۔(مجمع الزوائد، کتاب الادعیۃ،باب الصلاۃ علی النبی… الخ، ۱۰/۲۵۳، حدیث:۱۷۲۹۸ (
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُلِلّٰہ ماہِ رَبِیْعُ الاۤخر جاری ہے،اِسی مُناسَبت سے آج ہم بھی سَرزمینِ بَغْدَاد پر اپنے مَزارِ مبارَک میں آرام فَرما ،اُس مُقَدَّس ہستی کا ذِکْرِ خَیر سننے کی سعادت حاصل کریں گے۔ آج کے بیان میں حضورغوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے پاکیزہ بچپن کے کچھ واقعات کے ساتھ ساتھ آپ کی ولادتِ باسعادت سے متعلق پہلے سے دی جانے والی خوشخبریوں کا بیان بھی ہوگا، اس میں کوئی شک نہیں کہ حضورغوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ پیدائشی ولی تھے، لیکن آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کو خود اپنی ولایت کا علم کب ہوا یہ بھی سنیں گے۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی سیرت کے مختلف واقعات سننے کے ساتھ آپ کے علمی مقام سے متعلق ملنے والے نکات بھی حاصل کریں گے۔ اسی طرح دِینی طالب علموں(Students) سے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی محبت و اُلفت اورخیرخواہی و شفقت کے کچھ واقعات بھی بیان کئے جائیں گے۔
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami