Share this link via
Personality Websites!
477401
9421
رُجُوْع کِیا اور آپ سے شاگردی کا شَرَف حاصل کِیا،بَہُت سے فُقَرَا،بڑے بڑے عُلَما اور بلند مرتبہ پیرانِ کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہمْ نے بھی آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ سے خلافت کا تاج پہنا۔([1])
حضرتشیخ محمد بن یحییٰ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:جب غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے عِلْمِ دِین سے فراغت حاصل کرلی تو پڑھانےاورفتویٰ دینے کے منصب پر فائز ہوئے، اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے اور علم و عمل کے چراغ روشن کرنے میں مصروف ہو گئے،چُنانچہ دُنیا بھر سے عُلمائے کرام آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی بارگاہِ اقدس میں علم سیکھنے کے لئے حاضر ہوتے،اُس وقت بغداد میں آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے پائے کا کوئی نہ تھا۔([2])آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ علم کےسمُندرتھے ،جب آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کو آپ کے اساتذہ نے عِلْمِ حدیث کی سَنَد دی تو فرمانے لگے: اے عبدُالقادر الفاظِ حدیث کی سَنَد تو ہم آپ کو دے رہیں ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ حدیث کے معانی و مفہوم کا سمجھنا تو ہم نے آپ ہی سے سیکھا ہے۔([3])
اےعاشقانِ رسول!آپ نے سنا کہ ہمارے غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کس قدر بلند وبالا شان و عظمت اور پاکیزہ عادات والے تھے،لہٰذا ہمیں بھی آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کےنَقْشِ قَدَم پر چلتے ہوئے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکی سِیْرت پر عَمَل کرکے اپنی دُنیا وآخِرت کو بہتر بنانے کا پکا ارادہ کرلینا چاہئے۔ اللہ پاک ہمیں بھی حقیقی معنیٰ میں حُضُورِ غَوْثِ اَعْظَم رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے نَقْشِ قَدَم پر چلنے کی تَوْفِیْق عَطا فر مائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاٰمِیْن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمّد
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami