Share this link via
Personality Websites!
477400
9421
تھا۔ اس کے بعد حُضُور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے ایک ایک کرکے گیارہ (11) تفسیری اقوال ذِکر فرمائے، میرے پوچھنے پر ہر بار علامہ ابنِ جوزی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے رہے:یہ تفسیری قول بھی مجھے معلوم تھا۔ حضرت حافظ ابو العباس رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:حُضُور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ نے اُسی ایک آیتِ مُبارَکہ کے چالیس (40)تفسیری اقوال بیان فرمائے اور ہر ہر قول کے کہنے والے کا نام بھی بیان فرمایا، مگر گیارہ (11) تفسیروں کے بعد سے ہر تفسیر کے بارے میں میرے پوچھنے پر حضرت علامہ ابنِ جوزی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نَفِی میں سَر ہلاتے ہوئے کہتے رہے کہ یہ تفسیر میرے عِلم میں نہیں۔([1])
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
شَیْخ امام اَبُو عَبْدُاللہ بن اَحْمد بن قُدَامَه رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتےہیں:حضرتسَیِّد شیخ عَـبْدُالْـقَادِر جیلانی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے عِلْم حاصل کرنے کے لئے بہت کوششیں کیں۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے بہت سے عُلَمائے وقت اور اپنے زمانے کے مشہور ومعروف بزرگوں سےعِلْم حاصل کِیا۔جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ اپنے زمانے کے عُلَما اور بزرگوں میں سب سے بڑے مرتبے پر فَائز ہوۓ۔عِلْم حاصل کرنے کےلیے آپ نے بہت سی تکلیفیں اور مصیبتیں برداشت کیں۔آخرِ کار آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ دُنْیَوی مُعَاملات سے تعلق توڑ ہو کر یادِ الٰہی اور نیکی کی دعوت دینے میں مشغول ہو گئے۔زمانے بھر میں آپ کے چرچے ہوگئے، دِین کے مَنصب آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی وجہ سے ظاہر ہوگئے، عِلْمْ کے درجے آپ کے سبب بُلَند ہونے لگے اور شریعت کے لشکر آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے سبب قُوَّتْ پانے لگے۔ عُلَما کی بَہُت بڑی تعداد نے آپ کی طرف
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami