Share this link via
Personality Websites!
477399
9421
کی شان دیکھئے کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے دستِ مبارک پر پانچ سو(500) سے زائد غیر مسلموں نے اسلام قبول کیا اور ایک لاکھ سے زیادہ ڈاکو،چور، فسادی اور بڑے بڑے گناہ کرنے والوں نے توبہ کی۔ (بہجۃالاسرار، ذکروعظہ،ص۱۸۴)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ غوثِ اعظم! سرکارِ غوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ اللہ پاک کے بہت بڑے ولی ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے وقت کے بہت بڑے امام، مفتی اور علمِ دِین کے سمُندرتھے۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا علمی مقام اس قدر بلند تھا کہ بڑے بڑے علمائے کرام آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی پاک بارگاہ میں حاضری دے کر آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے فیوض و برکات اور آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی صحبت سے خوب خوب برکتیں پاتے تھے،چنانچہ
آئیے!وَقْت کے اس عظیم امام علامہ ابنِ جوزی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا ایک واقعہ سنتے ہیں، چنانچہ
غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی تفسیری مہارت
حضرت حافظابُو الْعَبَّاس احمد رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:میں علّامہ ابنِ جوزی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے ساتھ ایک مرتبہ حُضُور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے اجتماعِ غوثیہ میں حاضر ہوا ،ایک قاری نے قرآنِ کریم کی تلاوت کی،تلاوت کے بعد حُضُور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے بیان شروع کیا،جس میں آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے تلاوت کی گئی آیاتِ مُبارَکہ میں سے ایک آیت کی تفسیر بیان کرتے ہوئے آیت کا ایک معنیٰ بیان فرمایا۔میں نے عَلامہ ابنِ جوزی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ سے پوچھا ،کیا آپ کو اس تفسیر کا علم تھا؟اُنہوں نے جواب دیا: ہاں! مجھے علم
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami