Share this link via
Personality Websites!
477380
9420
نماز دُرست کرسکیں۔
پیارےاسلامی بھائیو!ہمیں چاہئےکہ نہ صرف خودتلاوت قرآن کی عادت (Habit) بنائیں، بلکہ اپنےگھر والوں،دوست احباب اوردیگرمسلمانوں کو بھی تلاوت ِ قرآن کرنے کی دعوت دیں، اور صرف پڑھیں نہیں بلکہ قرآنِ پاک کو سمجھیں بھی، اس میں کیا ہے اور ہمیں کیا کرنا چاہیے؟یہ بھی ہمیں معلوم ہونا چاہیے اور اس کے لیے قرآنِ پاک کو تفسیر کے ساتھ پڑھنا ہی فائدے مند ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمّد
پیارےاسلامی بھائیو!اَوْلِیائے کرام رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہمْ اَجْمَعِیْن میں مَحبوبِ سُبحانی، غَوثِ صَمَدانی، عبْدُ القادر جِیلانیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ،اللہ پاک کےوہ اعلیٰ ترین ولی ہیں،جو تمام اَوْلِیا کے سردار ہیں اور اُن کی شخصیت عوام وخواص سبھی کےلئے لائقِ عقیدت و احترام ہے ، آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا تعلق اعلیٰ اور عظیمُ الشَّان خاندان سے ہے۔آئیے!آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا مختصر تعارف سنتے ہیں، چنانچہ
سیرتِ غوثِ پاک کی مختصر جھلکیاں
*حضورغَوْثِ اعْظَمْ،شیخ سیدعبْدُالقادرجِیلانیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکی ولادتِ باسَعادَت،پہلی رَمَضان 470 ہجری کو بغدادشریف کے قریب قصبہ جِیلان میں ہوئی۔(بہجۃ الاسرار، ص۱۸۱) *آپرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا نامِ نامی،اسمِ گرامی عبْدُ القادر اور کُنْیَت ابُو محمدہے۔*مُحِیُّ الدِّین،مَحْبُوبِ سُبْحانی،غَوْثِ اعظم اور غَوثُ الثَقَلَیْن وغیرہ اَلْقَابات ہیں۔*آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ اہلِ بیت یعنی سادات گھرانےمیں پیدا ہوئے۔ *آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کا خاندان زُہد وتَقْویٰ کی وجہ سے بہت مشہور (Famous)تھا۔*آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی والدہ کا نام”سَیّدہ فاطمہ“اور کُنْیَت”اُمُّ الْخَیْر“ ہے۔(سیرتِ غوث اعظم، ص۲۷ملخصاً)*آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے والدِ گرامی کا نام مبارک ”سیِّد موسیٰ“ کُنْیَت ” ابُو صالح“ جبکہ لقب ” جنگی دوست“ہے۔* آپ رَحْمَۃُ
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami