Share this link via
Personality Websites!
477388
9420
شَیْخ عبدُاللہجبائیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ بیان کرتےہیں:ایک مرتبہ حُضُورغو ثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہنے مجھ سے ارشادفرمایا کہ میرے نزدیک بُھوکوں کوکھانا کھلانا اورلوگوں سے حُسنِ اخلاق کے ساتھ پیش آنا کامل اور زیادہ فضیلت والےاعمال ہیں۔پھرارشادفرمایا:میرے ہاتھ میں پیسہ نہیں ٹھہرتا، اگر صُبح کو میرے پاس ہزار (1000)دِینار آئیں تو شام تک ان میں سےایک پیسہ بھی نہ بچےکہ غریبوں اور مُحتاجوں میں تقسیم کردوں اوربُھوکے لوگوں کوکھانا کھلادُوں۔(قلائدالجواہر،ص۸ ملخصاً)
آئیے!حضورغوثِ پاکرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہکی سخاوت اورغریبوں کی مدد سے مُتَعَلِّق ایک بہت ہی پیارا واقعہ سنتے ہیں ،چنانچہ
آپرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہکےصاحبزادےحضرت عَلّامہ سیّدعبدالرزّاق قادری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا بىان ہے: جب مىرے والدِ بُزرگوار مشہور ہوگئےتوآپ نےصرف اىک بار حج فرماىا،اس حج کى آمدو رفت مىں، میں آپ کى سوارى کى باگ پکڑتا تھا، جب ہم بغداد کے جنوب میں واقع ایک شہر مىں پہنچے تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہنے فرماىا کہ ىہاں سب سےغرىب گھر کى تلاش کرو، اس لىے ہم نے اىک وىرانہ دىکھا جس مىں اُون کااىک خىمہ تھا، اس مىں اىک بوڑھا،ایک بڑھىا اور اىک لڑکى تھى۔ آپرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہنے اس بُوڑھے سے اجازت لى اور مع اَصْحاب اس وِىرانے مىں اُترے،اُس شہر کے مشائخ اورامیرلوگ آپ کی خدمت مىں آئے اور درخواست کى:آپ ہمارے غرىب خانوں مىں ىا کسى اور اچھے مکان مىں تشرىف لے چلىں، مگر آپ نے منظور نہ فرماىا۔ والىِ شہر نےآپرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہکےلىے بہت سى گائیں بکرىاں، کھانا، سونا، چاندى اور سامان بھىجا اور سفر کے لىے سوارىاں بھىجىں اور لوگ ہر طرف سے آپ کى خدمت مىں حاضر ہوئے، آپ نے اپنے ساتھىوں سے فرماىا:اس تمام سامان مىں سے مىں نے اپنا حصّہ
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami