Share this link via
Personality Websites!
477368
9419
وقت دَارُ الخِلافہ (Capital) تھا، یہاں کے حالات ایسے تھے کہ کہا جاتا تھا:
قَارُوْنُ لَوْ حَلَّ بِہَا جَازَتْ عَلَیْہِ الصَّدَقَۃُ
یعنی قارُون جیسا امیر کبیر شخص بھی اگر بغداد میں رہائش اختیار کرے تو (وہاں کے حالات، مہنگائی اور اخراجات کی وجہ سے اتنا کنگال ہو جائے گا کہ) اس کو بھی زکوٰۃ لگ سکے گی۔
حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے ایسے نازُک حالات میں دِین کی خِدْمت کی، اُمّتِ مسلمہ کی ڈوبتی ہوئی کشتی کو سہارا دیا، دِین کی اَصْل تعلیمات کو زِندہ کیا اور مسلمانوں کے اَخْلاق و کردار میں قرآن و سُنّت اور دینی تعلیمات کا نُور بھر دیا۔ آپ کی انہی خدمات کی وجہ سے آپ کو مُحْیُ الدِّیْن (یعنی دِین کو زِندہ کرنے والے) کہا جاتا ہے۔
مُحْیُ الدِّین لقب کیسے مِلا...؟
حضور غوثِ اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں :ایک مرتبہ جمعہ (Friday) کا دِن تھا، میں سفر سے واپس آ رہا تھا، راستے میں ایک جگہ میں نے بہت ہی کمزور (Weak) شخص کو دیکھا، اس نے مجھے سلام کیا، میں نے جواب دیا، وہ شخص بولا: مجھے اُٹھاؤ! میں نے اسے اُٹھا کر بٹھایا تو اچانک اس کا چہرہ بارونق اور جسم تروتازہ ہو گیا۔ میں حیران ہوا، اس پر وہ بولا: حیرت کی بات نہیں ہے، میں (آپ کے نانا جان حضرت مُحَمَّد صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا)دِین ہوں،(لوگوں کی بےرغبتی اور بے عملی کے سبب) میں کمزور ہو رہا تھا، اللہ پاک نے آپ کے ذریعے مجھے نئی زندگی عطا فرمائی، آپ مُحیُ الدِّین ہیں۔اس کے بعد جب میں بغداد پہنچا،نمازِ جمعہ ادا کی تو لوگ دوڑتے ہوئے میری طرف آئے اور یَا مُحْیَ الدِّیْنِ پُکارتے ہوئے میرے ہاتھ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami