Share this link via
Personality Websites!
477367
9419
بہتر(Better) ہے۔([1])حضرت کَعْبُ الْاَحْبار رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے:جنّتُ الفردوس خاص اس شخص کے لئے ہے جو نیکی کی دعوت دے اور بُرائی سے منع کرے۔([2])
اللہ پاک ہمیں خوب خُوب نیکی کی دعوت عام کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ یقین مانیے! اگر ہم یہ انداز اختیار کر لیں ، سمجھنے سمجھانے والے، سیکھنے سکھانے والے، اِصْلاح کرنے اور اِصْلاح قبول کرنے والے بن جائیں تو ہمارا معاشرہ مثالی معاشرہ(Ideal Society) بن جائے گا۔ اللہ پاک عمل کا جذبہ نصیب کرے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ مُحْیُ الدِّیْن ہیں
پیارے اسلامی بھائیو! 5 وِیں صدی ہجری یعنی جس دور میں حُضُور غوثِ اعظم شیخ عَبْدُالقَادِر جیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی تشریف آوری ہوئی، اس وقت اُمَّتِ مسلمہ کئی آزمائشوں کا شکار تھی، مسلمانوں کے عقائد و نظریات پر حملے کئے جا رہے تھے، بدمذہبی پھیل رہی تھی، مسلمانوں کے اَخْلاق و کردار کو مَجْرُوح کیا جا رہا تھا، غیر مسلم سازشیں (Conspiracies) رَچا رہے تھے، اُنْدلُس (موجودہ اسپین) میں مُسْلِم حکومت دم توڑ رہی تھی، مِصْر(Egypt) میں غیر مسلموں کا قبضہ ہو چکا تھا اور عراق میں حَسَن صبّاح (نامی مُنافق اور انتہائی سَفَّاک شخص) کی تنظیم قتل و غارت (Massacre) اور لوٹ مار مچا رہی تھی اور بغداد شریف جو اس
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami