Share this link via
Personality Websites!
477365
9419
کامِلوں کے بھی اِمَام ہیں، پِیروں کے پِیر ہیں۔ آپ کو بھی رَبِّ کریم نے نُورِ فراست عطا فرمایا، آپ کی تو کیا ہی شان ہے۔ آپ خُود فرماتے ہیں:اے لوگو! اگر میری زبان پر شریعت کی رَوک نہ ہوتی تو میں تمہیں بتا دیتا جو تم گھروں میں کھاتے ہو اور جو بچا کر رکھ آتے ہو، اَنْتُمْ بَیْنَ یَدِیْ کَا لْقَوَارِیْرِ یُریٰ مَا فِی بَوَاطِنِکُمْ وَ ظَوَاہِرِکُمْ تم میرے سامنے شیشے کی بوتل کی طرح ہو، تمہارا ظاہِر باطِن سب کچھ نظر آتا ہے۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
انفرادی طَور پر سمجھایا کیجئے!
پیارے اسلامی بھائیو!ہم نے واقعہ سُنا،شیخ ابُو الْفَرَج رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ سے بُھول ہوئی، آپ نے بےخیالی میں وُضُو کئے بغیر ہی نماز پڑھ لی، اس پر ہمارے پِیر، شیخ عَبْدُالقَادِر جیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے فورًا آپ کی اِصْلاح فرمائی اور بتا دیا کہ تمہارا وُضُو نہیں تھا۔
اس سے حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا نیکی کی دعوت دینے کا جذبہ (Passion) بھی معلوم ہوتا ہے *آپ الحمد للہ! بیانات بھی فرمایا کرتے تھے* بڑے بڑے اجتماعات میں پُر اَثَر بیان کر کے لوگوں کی زندگیاں بھی بدل دیا کرتے تھے* مدرسے میں پڑھایا بھی کرتے تھے* اور اس کے ساتھ ساتھ آپ انفرادی طَور پر(Individually)بھی لوگوں کو سمجھا کر اُن کی اِصْلاح کا سامان کیا کرتے تھے۔
کاش! ہمیں بھی یہ جذبہ نصیب ہو جائے! عام طور پر اجتماعی نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوتا ہی رہتا ہے، مبلغین بیانات کرتے ہیں، دَرْس دیتے ہیں، سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami