Share this link via
Personality Websites!
477364
9419
پیارے اسلامی بھائیو!کیا شان ہے میرے پِیر، پِیروں کے پِیر، پِیر دستگیر حُضُور غوثِ اعظم شیخ عَبْدُالقَادِر جیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی...!! شیخ اَبُو الْفَرَج رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے غلطی سے بےوُضو نماز پڑھ لی تھی، حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اپنے عِلْمِ باطِن اور نُورِ بصیرت سے جان لیا کہ انہوں نے بغیر وُضُو کے نماز پڑھ لی ہے۔ یہ اَوْلیائے کِرام کی بلند شانیں ہیں، اللہ پاک اپنے نبیوں کے صدقے میں انہیں بھی چھپی باتوں کا عِلْم عطا فرماتا ہے۔حدیثِ پاک میں ہے: اِتَّقُوْا فِرَاسَۃَ الْمُؤْمِنِ فَاِنَّہٗ یَنْظُرُ بِنُوْرِ اللہ یعنی مؤمن کی فراست سے بچو کیونکہ وہ اللہ پاک کے نُور سے دیکھتا ہے۔([1])
فراست ایک نُور ہے جو اللہ پاک بندے کے دِل میں رکھ دیتا ہے۔([2])علّامہ مُنَاوی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ حدیثِ پاک کی شرح کرتے ہوئے لکھتے ہیں: وہ نُور جو اللہ پاک کامِل مؤمن کے دِل میں رکھ دیتا ہے، اس سے بندے کا دِل چمک کر شیشے کی طرح ہو جاتا ہے (جس میں ہر چیز صاف دِکھائی دیتی ہے)، لہٰذا اس نُور کی برکت سے بندہ پوشیدہ (Hidden) باتوں سے خبردار اور رازوں (Secrets) کو دیکھنے والا بن جاتا ہے۔([3])
الحمد للہ!ہمارے پِیر حُضُور شیخ عَبْدُالقَادِر جیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کامِل مؤمن ہی نہیں بلکہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami