Share this link via
Personality Websites!
477363
9419
دِلانے کا اہتمام کر لیں ۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
پیارے اسلامی بھائیو! آئیے! حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی تعلیمات اور آپ کی دِینی خدمات کے تعلق سے کچھ باتیں سننے کی سَعادت حاصِل کرتے ہیں:
شیخ اَبُو الْفَرَج رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ عاشِقِ غوثِ پاک ہیں، آپ کو حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا زمانۂ مُبارَک نصیب ہوا،زیارت کا بھی شَرَف مِلا اور حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی عقیدت و محبت بھی عطا ہوئی۔ شیخ ابُو الْفَرَج رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ مجھے حُضُور غوثِ پاک شیخ عَبْدُالقَادِر جیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے مدرسے کے قریب سے گزرنے کی سَعَادت ملی، یہ عصر کی نماز کا وقت تھا اور وہاں مسجد میں تکبیر کہی جا رہی تھی، میں نے موقع غنیمت سمجھا کہ ایک تو نمازِ عصر باجماعت پڑھ لوں گا اور ساتھ ہی حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی زیارت بھی نصیب ہو جائے گی، چنانچہ میں جلدی سے مسجد میں داخِل ہوا، میرا خیال تھا کہ میں باوُضُو ہوں، چنانچہ میں جلدی سے جماعت میں شامِل ہو گیا،حُضُور غوثِ پاک شیخ عَبْدُالقَادِر جیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی اقتدا میں نماز پڑھی، جب نماز سے فارِغ ہوئے تو دِلوں کے حال سے باخبر، بُھولے بھٹکوں کے رَہبر حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ میری طرف مُتَوَجّہ ہوئے اور فرمایا: اَیْ بُنَیَّ! اے بیٹے! اَلْغَفْلَۃُ شَامِلَةٌ لَّکَ غفلت (Heedlessness)نے تمہیں گھیر لیا، قَدْ صَلَّیْتَ عَلیٰ غَیْرِ وُضُوْءٍ تم نے بغیر وُضُو کئے ہی نماز پڑھ لی ہے۔([1])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami