Share this link via
Personality Websites!
477362
9419
ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: بے شک یہ چیزیں فوت شدگان کو پہنچتی ہیں وَ یَفْرَحُوْن بِہٖ کَمَا یَفْرَحُ اَحَدُکُمْ بِالْہَدْیَۃِ یعنی جیسے تم تحفہ ملنے سے خوش ہوتے ہو، ایسے ہی فوت شدگان اس (ایصالِ ثواب) سے خُوش ہوتے ہیں۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ! اے عاشقانِ غوثِ پاک! ہم گیارہویں شریف کا اہتمام کریں، حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے لئے ایصالِ ثواب کریں، اس سے غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ ہم سے خوش ہو جائیں تو ہمیں اَور کیا چاہئے...!!
مفسرِقرآن، حکیم الاُمَّت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: اگر ہر چاند کی گیارہویں شب کو مُقَرَّر پیسوں کی شیرینی مسلمان کی دُکان سے خرید کر پابندی سے گیارہویں کی فاتحہ دیا کرے تو رزق میں بہت ہی بَرَکت ہو گی اور اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! کبھی پریشان حال نہ ہو گا۔ خود میں اس کا پابند ہوں اور اللہ پاک کے فضل سے اس کی بےشمار خوبیاں پاتا ہوں۔([2])
الحمد للہ! عاشقِ غوثِ پاک شیخِ طریقت، امیر اہلسنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے مُرید بھی ہیں اور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ سے بےپناہ محبّت بھی رکھتے ہیں، آپ کا برسوں سے معمول ہے کہ ہر اسلامی مہینے کی 11 وِیں شب کو گیارہویں شریف کی نیاز کا اہتمام فرماتے ہیں اور اس کی ترغیب بھی دِلاتے رہتے ہیں۔ آپ کی خواہش ہے کہ ہر عاشقِ رسول پابندی کے ساتھ ہر ماہ گیارہویں شریف کا اہتمام کیا کرے۔ کاش! ہم عاشقانِ غوثِ پاک کو اس کی توفیق ملے اور ہر ماہ پابندی کے ساتھ گیارہویں شریف کی نیاز
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami