Share this link via
Personality Websites!
477373
9419
اپنے بھائی کو بلا کر اسے نیکی کا حُکم کرے اور بُرائی سے روکے۔اُس کی جَزا کیا ہے؟اللہ پاک نے اِرشاد فرمایا:میں اُس کے ہر کلمے کے بدلے ایک ایک سال کی عبادت کا ثواب لکھتا ہوں اور اُسے جہنم کی سزا دینے میں مجھے حَیا آتی ہے۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ!اگر آپ کسی کو نیکی کی دعوت دیں گے تو ایک ایک کلمے(لفظ،قول یا بات) کے بدلے ایک ایک سال کی عبادت کا ثواب پائیں گے،فرض کیجئے! آپ نے کسی دن مسجِد میں صرف ایک اسلامی بھائی کے سامنےفَیضانِ سنّت سے دَرس دیا اور اُس میں 2 صَفحات پڑھ کر سنائے،اب اگر ان میں 20 باتیں نیکی و بھلائی کی بیان ہوئیں تو درس سننے والا وہ اسلامی بھائی ان پر عمل کرے یا نہ کرے آپ کے نامۂ اعمال میں اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! 20 سال کی عِبادت کا ثواب لکھا جائے گا اور اگر آپ سے درس سُن کر اُس اسلامی بھائی نے عمل کرنا شُروع کر دیا تو وہ جب تک عمل کرتا رہے گا آپ کو بھی برابر اس عمل کرنے والے جتنا ثواب ملتا رہے گا اور اگر اس نے آپ کے درس سے سیکھی ہوئی کوئی سنَّت کسی اور تک پہنچائی تو اِس کا ثواب اس پہنچانے والے کو بھی ملے گا اور آپ کو بھی۔اِس طرح اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!آپ کا ثواب بڑھتا ہی چلا جائے گا۔نیکی کی دعوت کا آخِرت میں ملنے والا ثواب بندہ اگر دُنیا ہی میں دیکھ لے تو کوئی لمحہ بیکار (Useless) نہ جانے دے،ہر وَقت ہی نیکی کی دعوت کی دھومیں مچاتا رہے۔([2])
اللہ کریم ہم سب کو امیراہلسنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کی اور آپ کے صدقے میں حضور
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami