Share this link via
Personality Websites!
477371
9419
حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے ان کی یہ درخواست قبول فرمائی اور انہیں نیکی کی دعوت دینا شروع فرمائی، آپ نے خواب ہی خواب میں ایک پُر اَثَر بیان فرمایا،([1])جس کی بَرَکت سے وہ سب لوگ توبہ کر کے سَعَادت کے مقام پر پہنچ گئے۔([2])
سُبْحٰنَ اللہ!پیارے اسلامی بھائیو!کیا شان ہے ہمارے غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی...!! کیسی اچھی نیند ہے،کیسی پیاری بیداری ہے،اس سے پتا چلتا ہے کہ نیکی کی دعوت دینا، معاشرے (Society) کی اِصْلاح فرمانا حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی طبیعت کا حِصَّہ بن چکا تھا،یہاں تک کہ آپ نیند میں ہوتے یا بیداری میں ہر حال میں بَس عِلْمِ دِین عام کرنے، لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے، اللہ پاک کے بندوں کو اللہ پاک سے مِلانے ہی کی فِکْر میں رہا کرتے تھے۔
کاش! ہمیں بھی یہ سَعَادت ملے، کاش! ہمارا بس ایک ہی مقصد (Purpose) ہو جائے: مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کرنی ہے ( اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!)، پِھر اس مقصد کو لے کر بس ہر وقت سیکھنے، سکھانے، سننے، سنانے، سمجھنے، سمجھانے، نیکیاں کرنے اور نیکی کی دعوت عام کرنے ہی میں مَصْرُوف رہا کریں۔ گھر ہو، دکان ہو، بازار ہو یا محلہ، سَفَر میں ہوں یا حَضَر میں، فون پر بات ہو یا بِالْمُشَافہ (face Face to) ملاقات ہو، بس ہر وقت نیک بننے اور نیک بنانے ہی کی دُھن سُوار ہو جائے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami