Share this link via
Personality Websites!
477370
9419
(Disable) بچہ ہے۔ پھر آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اپنے شہزادے حضرت عَبْدُ الرَزَّاق رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ سے فرمایا: اس ٹوکرے(Basket) کا منہ کھولو! ٹوکرے کا منہ کھولا گیا تو اُس میں واقعی معذور بچہ تھا،سرکارِ غوثِ اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اُس بچے پر اپنا ہاتھ مبارَک رکھا اور فرمایا: قُمْ بِاِذْنِ اللہ! اللہ پاک کے حکم سے کھڑے ہو جاؤ...! اتنا فرمانا تھا کہ اُس بچے کی معذوری (Disability) ٹھیک ہو گئی اور وہ صحیح سلامت اُٹھ کر کھڑا ہو گیا، اب غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے دُوسرے ٹوکرے پر ہاتھ رکھا اور فرمایا: اس میں تندرست (Healthy) بچہ ہے۔ جب ٹوکرا کھولا گیا تو اس میں واقعی تندرست بچہ تھا، شہنشاہِ بغداد حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی یہ زِندہ کرامت دیکھ کر اُن تمام کے تمام بد مذہبوں نے اپنے بُرے عقائد سے توبہ کی اور سچے عاشِقانِ رسول بن گئے۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
فُتُوحُ الغیب جو حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی کتاب (Book) ہے۔ اس میں آپ فرماتے ہیں: ایک روز میں سویا ہوا تھا، میں نے خواب (Dream) دیکھا کہ کسی مسجد میں ہوں، وہاں بہت سارے لوگ جمع ہیں، میں نے دِل ہی دِل میں سوچا؛ کاش! یہاں فُلاں نیک بندہ ہوتا، وہ ان لوگوں کو دِین و اَدَب سکھاتا...!! اتنا سوچنے کے بعد میں نے ایک نیک شخص کو اشارہ کیا، میرا اشارہ پاتے ہی وہ سب لوگ میرے گرد جمع ہو گئے، ان میں سے ایک نے کہا: حُضُور! آپ گفتگو کیوں نہیں فرماتے؟ (یعنی آپ ہمیں کچھ سکھا دیجئے!)۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami