Share this link via
Personality Websites!
477369
9419
چومنے لگے۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ!پیارے اسلامی بھائیو!ہمارے پیر حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ مُحْیُ الدِّیْن ہیں، یعنی لوگوں میں بےعملی بڑھ رہی تھی، بد مذہبی زور پکڑ رہی تھی، لوگ دِین سے دُور ہو رہے تھے، سنتوں کو چھوڑ رہے تھے، نمازوں کا جذبہ کم پڑ رہا تھا، مال و دولت کی محبّت، منصب، عہدے اور تاج و تخت کی لالچ دِل میں گھر کر رہی تھی، ایسے حالات میں حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اِصْلاحِ اُمَّت کا بِیڑا اُٹھایا اور دِن رات محنت کر کے دِین کو دوبارہ زندہ فرما دیا۔
پیارے اسلامی بھائیو! حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی برکت سے لاکھوں کروڑوں لوگوں کی اِصْلاح(Refinement) ہوئی، چور آئے، توبہ کر کے وِلایت کے بلند درجے پر پہنچے، شرابی ، بےحیا، بداخلاق، گمراہ، بدمذہب، یہاں تک کہ غیر مسلم بھی آپ کے ہاتھ مُبارَک پر کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوا کرتے تھے۔
شیخ اَبُو الْحَسَن قَرَشی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:559 ہجری کا واقعہ ہے کہ بد مذہبوں کی ایک بڑی جماعت حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی خدمت میں حاضِر ہوئی، اُن کے پاس 2 ٹوکرے تھے، جن کا منہ بند تھا، اُن بد مذہبوں نے سرکارِ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ سے پوچھا: بتائیے! ان ٹوکروں میں کیا ہے؟حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اپنی بصیرت (یعنی باطنی نِگاہ، دِل کے نُور) سے جان لیا اور ایک ٹوکرے پر ہاتھ رکھ کر فرمایا:اس میں ایک مَعْذور
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami