Share this link via
Personality Websites!
477348
9418
پُوری فوج کے گوشت، پوست سب کھا گئے، ساری کی ساری فوج ہڈیوں کا ڈھانچہ بن کر گِر گئی۔ آخر میں ایک مچھر نمرود کے دماغ میں چلا گیا، کتابوں میں لکھا ہے: 400 سال تک وہ مچھر نمرود کو کاٹتا رہا اور اس کی وجہ سے نمرود کے سَر میں جوتے پڑتے رہے۔([1])
یہ ہے اللہ پاک کے ساتھ جنگ کا انجام۔ لہٰذا ہر کوئی غور کر لے، اَوْلیائے کرام کے ساتھ دُشمنی پالنی ہے، اِن کا بغض دِل میں رکھنا ہے تو پہلے سوچ لے، یہ کوئی چھوٹا جُرْم نہیں ہے، اَوْلیائے کرام سے دُشمنی رکھنا، اَصْل میں اللہ کے ساتھ اِعْلانِ جنگ ہے اور جو اللہ پاک کے ساتھ اِعْلانِ جنگ کرتا ہے، اس کی دُنیا بھی تباہ ہو جاتی ہے، آخرت بھی برباد ہو کر رہ جاتی ہے۔
اللہ پاک سے اِظْہارِ محبّت کا طریقہ
اللہ پاک نے حدیثِ قدسی میں فرمایا: وَمَا تَقَرَّبَ اِلَيَّ عَبْدِي بِشَيْءٍ اَحَبَّ اِلَيَّ مِمَّا افْتَرَضْتُ عَلَيْهِ، وَمَا يَزَالُ عَبْدِي يَتَقَرَّبُ اِلَيَّ بِالنَّوَافِلِ بندہ جن ذرائع سے میرا قُرْب حاصِل کرتا ہے، اُن میں میرا سب سے پسندیدہ ذریعہ فرائض ہیں اور میرا بندہ نوافِل کے ذریعے میرا قُرْب حاصِل کرتا رہتا ہے۔
یہ ہے اللہ پاک کے ساتھ اِظْہارِ محبّت کا طریقہ!اللہ پاک کا قُرْب حاصِل کرنے کا دُرست راستہ۔ بندہ فرائِض پورے کرے۔ پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرے، رمضانُ المبارک کے روزے بھی پُورے رکھے، حج فرض ہو تو حج بھی ادا کرے، زکوٰۃ فرض ہو تو زکوٰۃ بھی پُوری پُوری نکالے، والدین کا اَدب بھی بجا لائے، پڑوسیوں کے ساتھ نیک سلوک بھی کرے، کسی کو ناحق تکلیف بھی نہ پہنچائے، ہر ہر معاملے میں جو فرائِض ہیں، وہ پُورے
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami