Share this link via
Personality Websites!
477343
9418
والوں نے کہا: ہم نے غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی خِدْمت میں نذرانہ پیش کرنا ہے۔چنانچہ ہم نے غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ سے اجازت طلب کی۔ فرمایا:قافلے والوں کو اندر آنے دو اور جو کچھ وہ دیں لے لو۔ ہم نے قافلے والوں کو اندر آنے دیا، انہوں نے بہت سا سامان بارگاہِ غوثیت میں نذر کیا، اس سامان میں حُضُورِ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی مبارک کھڑائیں (یعنی لکڑی کے چپل) بھی تھے۔یہ دیکھ کر ہمیں تعجب ہوا، ہم نے قافلے والوں سے پوچھا:یہ کھڑائیں تمہیں کہاں سے ملیں؟قافلے والے بولے: 3 صَفَرُ المُظَفَّر کی بات ہے،ہم پر ڈاکوؤں نے حملہ کیا، ہمارے بہت سے افراد قتل کر دئیے اور سامان بھی لوٹ لیا۔ ڈاکو ہمارا مال ایک طرف لے جا کر آپس میں تقسیم کر رہے تھے، اس وقت ہمیں خیال آیا کہ غوثِ پاک شیخ عبد ُالقادِر جِیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ ہماری مدد فرمائیں اور ہم اس مصیبت سے بچ جائیں تو غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی خِدْمت میں نذرانہ پیش کریں گے۔
ابھی ہم آپس میں یہ بات کر ہی رہے تھے کہ جنگل میں 2 بلند آوازَیں سُنائی دِیں، جن سے سارا بیابان گونج اُٹھا، ڈاکو بھی ڈر گئے۔ پھر چند ہی لمحوں بعد ایک ڈاکو ڈرا سہما ہمارے پاس آیا اور بولا: آؤ! تم اپنا مال لے لو! اور دیکھو ہمارا کیا حال ہوا ہے؟ ہم جلدی سے ڈاکوؤں کے قریب پہنچے، دیکھا؛ اِن کے دونوں سردار مردہ پڑے ہیں اور اِن کے پاس غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی یہ مبارک کھڑائیں رکھی ہیں۔ بَس ہم نے کھڑائیں اُٹھائیں، اپنا مال لیا اور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی خِدْمت میں نذرانہ پیش کرنے حاضِر ہو گئے۔([1])
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami