Share this link via
Personality Websites!
477341
9418
بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا مختصر تعارُف
اَلْحَمْدُ للّٰہ!شہنشاہِ بغداد،حضورِ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ مشہور و معروف ہستی ہیں *آپ کا نامِ پاک: عبدُ القادِر اور کنیت:ابو محمد ہے *مُحْیُ الدِّین (یعنی دِین کو زِندہ کرنے والے) اور غَوْثُ الثَّقَلین (یعنی جنّوں اور انسانوں کے غوث،مددگار) آپ کے مشہور اَلْقاب ہیں* حضورِ غوثِ پاک،شیخ عبدُ القادِر جِیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ 470 ہجری کو جِیلان میں پیدا ہوئے *91 سال اس دُنیا میں تشریف فرما رہے*561 ہجری میں آپ نے دُنیا سے پردہ فرمایا۔
غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ قاسِمِ وِلایَت ہیں
علّامہ عبد القادِر اَرْبَلِی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ لکھتے ہیں:جب اللہ پاک اپنے بندوں میں سے کسی کو تاجِ وِلایت عطا فرمانا چاہتا ہے تو حکم فرماتا ہے:اس بندے کو ہمارے محبوب حضرت مُحَمَّد مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کی بارگاہ میں پیش کرو!چنانچہ اسے بارگاہِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم میں پیش کیا جاتا ہے،سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم فرماتے ہیں:اسے ہمارے شہزادے عبد ُالقادِر جِیلانی (رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ) کے پاس لے جاؤ!تاکہ وہ اس کی قابلیت دیکھ لیں، چنانچہ اسے بارگاہِ غوثیت میں پیش کر دیا جاتا ہے، حُضُورِ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اس کی قابلیت کو دیکھ کر اس کا نام دَفْترِ مُحَمَّدِی میں لکھ کر مُہر لگا دیتے ہیں۔ پھر اس شخص کو دوبارہ بارگاہِ رِسالت میں پیش کیا جاتا ہے، قاسِمِ نعمت، مالِکِ جنّت، صاحِبِ کوثر صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم اس کی
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami