Share this link via
Personality Websites!
477354
9418
غوثِ پاک کے ہاتھ مبارک کی 2 کرامات
(1):شیخ شہابُ الدِّین سہروردی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا مشہور واقعہ ہے، آپ فرماتے ہیں: میں عِلْمِ کلام کی کتابیں بہت پڑھا کرتا تھا۔ ایک روز میرے ماموں مجھے بارگاہِ غوثیت میں لے گئے۔ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے میرے سینے پر ہاتھ رکھا، میں نے اب تک عِلْمِ کلام کی جتنی کتابیں پڑھی تھیں، غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے ہاتھ رکھتے ہی سب بھول گیا، پھر اس کے ساتھ ہی عِلْمِ لَدُنّی (یعنی خاص خُدائی عِلْم) میرے سینے میں بھر گیا۔([1])(2):شیخ ابو محمد مَحَلِّی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:میں غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی زِیارت کے لئے مِصْر سے بغداد حاضِر ہوا، چند دِن رکنے کے بعد واپس جانے لگا تو حُضُورِ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اپنی انگلی مبارک میرے مُنہ میں ڈال دی اور فرمایا: اسے بار بار چوس لو۔ میں نے ایسا ہی کیا۔ اس کی برکت یہ ہوئی کہ بغداد سے مِصْر تک پُورے رستے میں مجھے بالکل بھوک محسوس نہ ہوئی ۔([2])
اَوْلیائے کرام کے قدموں کی شان
پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک نے حدیثِ قُدْسی میں مزید فرمایا: وَرِجْلَهُ الَّتِي يَمْشِي بِهَا میں اُس کے پاؤں بن جاتا ہوں، جن سے وہ چلتا ہے۔
یہ وَلِیُ اللہ کے پاؤں کی شان ہے، اَوْلیائے کرام کے پاؤں بھی نِرالے ہوتے ہیں، بظاہِر دِکھنے میں ہمارے پاؤں جیسے ہی ہوتے ہیں مگر اِن میں خُدائی (یعنی اللہ پاک کی دِی ہوئی خاص)طاقت رکھ دی جاتی ہے، اب وہ گوشت پوست کے پاؤں سے نہیں بلکہ خُدائی (یعنی
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami