Share this link via
Personality Websites!
477353
9418
ابو عبد اللہ محمد ہَرْوِی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ ۔اِن کا قَدْ چھوٹا تھا مگر حُضُورِ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ انہیں محمد طَوِیْل (یعنی لمبا) کہہ کر پُکارتے تھے۔ شیخ محمد ہَرْوِی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: ایک دِن میں نے عَرْض کیا: عالی جاہ! میرا قَدْ تو عام لوگوں سے چھوٹا ہے، آپ مجھے محمد طَوِیْل کیوں کہتے ہیں؟ فرمایا: اس لئے کہ تم طَوِیْلُ العُمْر ہو (تمہاری عمر لمبی ہو گی) اور تم طَوِیْلُ الْاَسْفَار بھی ہو (یعنی تم زِندگی میں بڑے لمبے لمبے سَفَر کرو گے)۔
راوِی کہتے ہیں: واقعی ایسا ہی ہوا؛ شیخ محمد ہَرْوِی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی عمر 137 سال ہوئی اور آپ نے بڑے لمبے لمبے سَفَر کئے یہاں تک کہ کوہ ِقاف تک بھی آپ کا جانا ہوا۔ ([1])
سُبْحٰنَ اللہ!یہ نگاہِ غوثِ اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ! شیخ محمد ہَرْوِی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی عمر کتنی لمبی ہو گی، آپ زِندگی میں کہاں کہاں جائیں گے، کتنے لمبے لمبے سَفَر کریں گے، نگاہِ غوثِ اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ سے کچھ پوشیدہ نہیں، آپ سب کچھ دیکھ رہے ہیں۔
اَوْلیائے کرام کے ہاتھوں کی شان
پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک حدیثِ قُدْسی میں مزید فرماتا ہے: وَيَدَهُ الَّتِي يَبْطِشُ بِهَا میں اس کے ہاتھ بن جاتا ہوں، جس سے وہ پکڑتا ہے۔
یعنی وَلِیُ اللہ کا ہاتھ ہوتا ہمارے ہاتھ جیسا ہی ہے، اُس میں بھی 5 ہی انگلیاں ہوتی ہیں، ایک ہتھیلی ہوتی ہے مگر اس کی طاقت خون اور گوشت سے نہیں ہوتی بلکہ اس میں خُدائی (یعنی اللہ پاک کی دِی ہوئی خاص)طاقت کام کرتی ہے۔
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami