Share this link via
Personality Websites!
477352
9418
سردار عبدُ القادِر! میری مدد فرمایئے۔
حُضُورِ غوثِ اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اُس وَقْت اپنے مدرسہ میں وُضُو فرما رہے تھے، آپ نے اتنی دُور بیٹھے ہوئے اس عورت کی فریاد سُن بھی لی اور اس کی مدد یُوں فرمائی کہ اپنا جوتا غار کی طرف پھینک دیا، اللہ پاک کی قُدْرت کہ آپ کا مبارک جُوتا غار میں پہنچا، اس فاسِق شخص کے سَر پر لگا، جس سے وہ وہیں ہلاک ہو گیا۔ ([1])
سُبْحٰنَ اللہ!یہ ہے؛اَوْلیا کی شان...!! کان تو اِن کے ہوتے ہیں مگر یہ اللہ پاک کی دِی ہوئی خاص طاقت سے سنتے ہیں۔ لہٰذا جیسے نزدیک کی سنتے ہیں، ایسے ہی دُور کی بھی سن لیتے ہیں۔
حدیثِ قدسی میں مزید ارشاد ہوا: وَ بَصَرَهُ الَّذِي يُبْصِرُ بِهِ میں اُس کی آنکھیں بن جاتا ہوں، جس سے وہ دیکھتا ہے۔
یعنی وَلِیُ اللہ کی آنکھ ایسی ہی ہوتی ہے، جیسی ہماری ہے مگر اس آنکھ کی شان نرالی ہوتی ہے، آنکھ وَلِی کی ہوتی ہے لیکن وہ ہماری طرح آنکھ کی پتلی سے نہیں بلکہ خُدائی (یعنی اللہ پاک کی دِی ہوئی خاص) طاقت سے دیکھتا ہے، لہٰذا اسے وہ چیزیں بھی نَظَر آتی ہیں، جو ہمیں نَظَر نہیں آتیں، اس کی آنکھ کے سامنے کوئی دیوار، کوئی آڑ بلکہ سالوں کی دُوری بھی رُکاوٹ نہیں بنتی، وہ دُور و نزدیک سے یکساں دیکھتا ہے۔
غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی مبارک آنکھ کی کرامت
بَہْجَۃُ الْاَسْرَار شریف میں ہے: حُضُورِ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے ایک خادِم تھے؛ شیخ
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami