Share this link via
Personality Websites!
477351
9418
مچانے اور بے شمار غیر مسلموں کو دامنِ اسلام میں داخِل فرمانے کے لئے سالہا سال تک محنت و کوشش فرمائی۔ خیر! ہم حُضُورِ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی طرح مُجَاہدات تو کرنے سے رہے مگر ہِمَّت ہارے بِغیر تھوڑی بَہُت کوشِش تو جاری رکھیں۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے حدیثِ قدسی سُنی،اللہ پاک اس حدیثِ قُدْسِی میں فرماتا ہے:كُنْتُ سَمْعَهُ الَّذِي يَسْمَعُ بِهِ میں اُس کے کان بن جاتا ہوں،جس سے وہ سنتا ہے۔
یعنی بظاہِر دیکھنے میں اُس کے کان ایسے ہی ہوتے ہیں، جیسے ہمارے ہیں مگر فرق یہ ہے کہ کان وَلِی کے ہوتے ہیں، اُن میں خُدائی (یعنی اللہ پاک کی دِی ہوئی خاص) طاقت رکھ دی جاتی ہے، وہ ہماری طرح ہوا کی لہروں کے ذریعے نہیں خُدائی(یعنی اللہ پاک کی دِی ہوئی خاص) طاقت سے سُنتا ہے۔
غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے مبارک کانوں کی کرامت
تَفْرِیحُ الخَاطِر میں ہے:حُضُورِ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے زمانۂ مبارک میں ایک عورت آپ کی مرید تھی، ایک مرتبہ وہ عورت اپنی کِسی ضرورت کے تحت پہاڑ کی غار کی طرف گئی، وہاں ایک فاسِق شخص نے اُس عورت کو پکڑ لیا، اس وقت اُس نیک عورت نے پُکار کر کہا:اَلْغِیَاثُ یَا غَوْثَ اَعْظَم! اَلْغِیَاثُ یَا غَوْثَ الثَّقَلَیْن !اَلْغِیَاثُ یَا شَیخ مُحْیَّ الدِین ! اَلْغِیَاثُ یَا سَیَّدِیْ عبدَ القادِر یعنی اے غوثِ اَعْظَم!میری مدد فرمائیے!اےانسانوں اور جنوں کی مدد فرمانے والے! میری مدد فرمائیے!اے شیخ مُحْیُّ الدین میری مدد فرمایئے!اے میرے
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami