Share this link via
Personality Websites!
477350
9418
*میں کَرَخ کے جنگلوں میں برسوں رہا ہوں *دَرَخت کے پتّوں اور بُوٹیوں پر میرا گزارہ ہوتا *مجھے پہننے کے لئے ہر سال ایک شخص اُون کا ایک جُبّہ لا کر دیتا تھا جس کو میں پہنا کرتاتھا *میں نے دنیا کی محبّت سے نَجات حاصل کرنے کے لئے ہزار جَتَن کئے *میں گمنام رہا *میری خاموشی کے سَبَب لوگ مجھے گُونگا، نادان اور دیوانہ کہتے تھے * میں کانٹوں پر ننگے پاؤں چلتا تھا *خوفناک غاروں اور بھیانک وادیوں میں بے جھجک داخِل ہو جاتا *دنیا بن سنور کر میرے سامنے ظاہر ہوتی مگر اَلْحَمْدُ للّٰہ! میں اُس کی طرف تَوَجُّہ نہ کرتا *میرا نفس کبھی میرے آگے عاجزی کرتا کہ آپ کی جو مرضی ہو گی وُہی کروں گا اور کبھی مجھ سے لڑتا *اللہ پاک مجھے اس نفس پر فتح نصیب کرتا *میں مُدَّتوں مدائن کے بِیابانوں میں رہا اور اپنے نفس کو مُجاہَدات میں لگاتا رہا *ایک سال تک گِری پڑی چیزیں کھاتا اور بالکل پانی نہ پیتا، پھر ایک سال صِرف پانی پر گزارا کرتا اور کوئی غذا نہ کھاتا *مجھ پر سخت آزمائشیں آتیں *ایک بار سخت سردی کی رات میرا یوں امتحان لیا گیا کہ بار بار آنکھ لگ جاتی اور مجھ پر غُسل فرض ہو جاتا،میں فوراً نہر پر آتا اور غسل کرتا اس طرح میں نے اُس ایک رات میں 40 بار غُسل کیا۔([1])
اے عاشقانِ رسول!دیکھا آپ نے!ہمارے غوثِ اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اپنے ربِّ کریم کا قُرْب پانے،اپنے نانا جان، رَحمتِ عالمیان صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کو خوش فرمانے، نفس و شیطان پر غالِب آنے، دنیا کی محبّت سے پیچھا چھڑانے، گناہوں کے اَمْرَاض سے خود کو بچانے، مخلوقِ خدا کو راہ ِراست پر لانے ، مُبَلِّغ بننے کا شرف پانے، نیکی کی دعوت کی دنیا میں دھوم
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami