Share this link via
Personality Websites!
477207
9411
ایک شخص ہے، وہ اپنی قوم سے کہتا ہے: لوگو! ایک بڑا لشکر تمہاری طرف بڑھ رہا ہے، میں نے اسے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے، اے میری قوم! نجات کی کوشش کر لو! اب قوم کے 2گروہ ہو گئے (1):ایک گروہ نے تو اس شخص کی بات مان لی اور لشکر سے بچنے کا انتظام کر لیا (2):دوسرے گروہ نے بات نہ مانی، اس ڈرانے والے کا اِنکار کیا، اب کیا ہوا کہ لشکر پہنچ گیا اور اس نے انکار کرنے والوں کو تباہ و برباد کر دیا۔ پس یہ میری اطاعت کرنے والوں اور نافرمانی کرنے والوں کی مثال ہے (کہ جس نے میری فرمانبرداری کی، میرے لائے ہوئے دِین کا پیروکار ہوا، وہ ہلاکت سے بچ جائے گا اور جس نے میری نافرمانی کی، میرے لائے ہوئے دِین کو جھٹلایا، وہ تباہ و برباد ہو جائے گا)۔ ([1])
اللہ! اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! دیکھئے کتنی واضِح مثال ہے۔ *بعض دفعہ لوگوں کو فیشن سمجھ آتا ہے مگر شریعت سمجھ نہیں آتی *اپنی نفسانی خواہشات سمجھ آتی ہیں، دِینی باتیں سمجھ نہیں آتیں، یاد رکھ لیجئے! آج موقع ہے، ہمیں دِین و شریعت کو اپنا پیشوا بنا لینا چاہئے، اگر یہ موقع گزر گیا، حضرت ملک الموت عَلَیْہ ِالسَّلام تشریف لے آئے، سانسیں اُکھڑ گئیں، رُوح نکل گئی، تب موقع نہیں ملے گا، اگر آج خواہشات ہی کے پیچھے چلتے رہے تو اللہ نہ کرے! قبر میں پھنس سکتے ہیں، پِھر ہلاکت ہی ہلاکت ہو گی۔ اس لئے آج موقع ہے، قرآن و سُنّت کو اپنا پیشوا بنا لیجئے! اپنے ہر ہر کام کی بنیاد معاشرے پر نہیں، اپنی خواہشات پر نہیں بلکہ دِین و شریعت پر رکھئے! کوئی بھی کام کرنے سے پہلے شرعِی راہنمائی لے لینے کی عادَت بنا لیجئے!
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami