Share this link via
Personality Websites!
477204
9411
ہَیْتِیرَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: کسی پِیر کے مُرید اتنے سعادت مند نہیں ہیں، جتنے سعادت مند غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے مرید ہوتے ہیں۔ ([1])
*غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:قیامت تک میرے دوستوں، مریدوں اور محبوبوں میں جو بھی ٹھوکر کھائے گا، میں اس کا ہاتھ پکڑ لوں گا۔([2])*ایک موقع پر فرمایا: اللہ پاک کی عزّت کی قسم! میرا ہاتھ میرے مرید پر ایسے ہے، جیسے آسمان زمین پر ہے، اگر بالفرض میرا مرید بلند رُتبہ نہ بھی ہو تو کیا ہوا، میں تو بلند رُتبہ ہوں۔ ([3])
پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! قادری ہونے کے بہت فائدے ہیں *اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! *حضور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے ساتھ نسبت کی برکت ہے کہ الحمد للہ! آپ کے مُرِیْدوں کو توبہ کی توفیق نصیب ہوتی ہے۔
پیارے اسلامی بھائیو! میرا مشورہ ہے کہ اگر آپ کسی جامِع شرائط پِیر کے ہاتھ پر بیعت نہیں ہیں اور ان برکات کو حاصل کرنا چاہتے ہیں تو سلسلہ عالیہ قادریہ میں بیعت ہو کر غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے مریدوں میں شامِل ہو جائیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! دُنیا و آخرت میں اس کی بہت برکتیں نصیب ہوں گی۔
الحمد للہ! امیرِاہلسنت مولانا محمد الیاس عطّارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ بھی قادِری سلسلے ہی میں بیعت فرماتے ہیں، ویسے آپ کو سہروردی، نقشبندی اور چشتی سلسلے میں بھی بیعت و خِلافت کی اجازت حاصِل ہے مگر غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے ساتھ محبّت ہی کا یہ انداز ہے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami