Share this link via
Personality Websites!
477222
9411
(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں، اللہ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کا پَروردگار ہے۔)
ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک)،17ستمبر 2026ء
(1): سنتیں اورآداب سیکھنا:5منٹ، (2):دعایاد کرنا :5 منٹ، (3):جائزہ:5منٹ، کُل دورانیہ15منٹ
جومرید دوپیروں کے درمیان مشترک ہو وہ کامیاب نہیں ہوتا (فتاوی رضویہ ،۲۶/۱۳۶)*جوپیرسنی صحیح العقیدہ عالم غیرفاسق ہو اور اس کاسلسلہ آخر تک متصل ہو اس کے ہاتھ پر بیعت کے لئے والدین خواہ شوہر کسی کی اجازت کی حاجت نہیں۔ (فتاوی رضویہ، ۲۶/۵۸۴)*بذریعہ خط بیعت ہوسکتی ہے۔(فتاوی رضویہ، ۲۶/۵۸۵) * بذریعہ قاصد یا خط مرید ہوسکتا ہے۔ (فتاوی رضویہ ،۲۶/۵۸۵)*پیرکے افعال واقوال پر اعتراض سخت حرام اورموجب محرومی برکات دارین ہے۔(فتاوی رضویہ، ۲۶/۵۸۸) *مرید کو ملنے والا فیض بظاہر کسی بھی بُزُرگ یا صاحب ِمزار سے ملے مگر اسے اپنے مرشِد کامل کا فیض ہی تصور کرنا چاہے۔(آداب مرشد کامل ص۹۸) *مرید کو ہر وقت محتاط اور بااَدَب رہنا چاہے کہ ذرا سی غفلت اور بے احتیاطی دین و دنیا کے کسی ایسے بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہےجس کی شاید تلافی بھی نہ ہوسکے۔(آداب مرشد کامل ص۷۰) * حضرت ذُوالنُّون مِصری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:جب کوئی مرید اَدَب کا خیال نہیں رکھتا ، تو وہ لوٹ کر وہیں پہنچ جاتا ہے جہاں سے چَلا تھا۔( الر سالۃ القشیریۃ ، باب الادب ، ص ۳۱۹)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami