Share this link via
Personality Websites!
477218
9411
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!آیئے بیعت ہونے کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں: *دنیا میں کسی صالح کو اپنا امام بنالیناچاہے شَرِیْعَت میں تقلید کرکےاور طریقت میں بَیْعَت کرکے تاکہ حَشْر اچھوں کے ساتھ ہو۔(آداب مرشد کامل،ص۱۳)*ایمان کی حفاظت کا ایک ذریعہ کسی مرشِد کامل سے مرید ہونا بھی ہے۔(آداب مرشد کامل،ص۱۲)*شیخ جامع شرائط کے ہاتھ پر بیعت سنت متوارثہ مسلمین ہےاور اس میں بے شمار منافع و برکت دین و دنیا و آخرت ہیں۔(فتاوی رضویہ ۲۶/۵۷۵)*پیر اُمورِ آخِرت کے لئے بنایا جاتا ہے تاکہ اُس کی راہنمائی اور باطنی توجّہ کی بَرَکت سے مُرید اللہ پاک و رسول صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ناراضگی والے کاموں سے بچتے ہوئے رِضائے رَبُّ الانام کے مَدَنی کام کے مطابق اپنے شب و روز گزار سکیں۔(آداب مرشد کامل،ص۱۳)*جوشخص کسی شیخ جامع شرائط کے ہاتھ پربیعت ہوچکاہوتودوسرے کے ہاتھ پربیعت نہ چاہئے(فتاوی رضویہ ،۲۶/۵۷۹) *حضور غوثِ پاک رَضِیَ اللہ عنہ کا مُرید بننے میں ایمان کے تحفظ ،مرنے سے پہلے توبہ کی توفیق، جہنم سے آزادی اور جنت میں داخلے جیسے عظیم منافع موجود ہیں ۔(فکر مدینہ ،ص۱۶۱)*مُرید بننے میں تاخیر نہیں کرنی چاہے۔(آداب مرشد کامل،ص۲۲)*ایک مرید کے دو شیخ نہیں ہوسکتے۔(فتاوی رضویہ، ۲۱/۵۸۰) * جس کا کوئی پیر نہیں شیطان اس کا پیر ہے۔(فتاوی رضویہ ۲۶/۵۷۵)
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami