Share this link via
Personality Websites!
477215
9411
غور ہم خود کر لیں، کیا ہم ایسے ہیں کہ لوگ ہم سے خیر کی اُمّید رکھتے ہوں اور ہمارے شر سے محفوظ ہوں، اگر ایسا ہے تو اللہ پاک کا شکر ادا کرنا چاہئے، اگر ایسا نہیں ہے تو ڈرنا چاہئے۔
(6):چھٹی بنیاد: تکلیف دِہ چیز اُٹھانا
پیارے اسلامی بھائیو! سلسلہ عالیہ قادریہ کی چھٹی بنیاد ہے: راستے سے تکلیف دہ چیز اُٹھا دینا۔ یہ بھی بہت پیارا اور نیکیوں بھرا عَمَل ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے: ایمان کے 70 سے کچھ زیادہ شعبے ہیں، ان میں سب سے اعلیٰ شعبہ لَااِلٰہَ اِلَّا اللہ کہنا ہے اور سب سے نچلا شعبہ راستے سے تکلیف دہ چیز اُٹھا دینا ہے۔ ([1])
بہت آسان عمل ہے، ہمیں چاہئے کہ ہم یہ کام کر لیا کریں، راستے میں جا رہے ہیں، دیکھا کوئی پتھر پڑا ہے، کوئی کانٹا ہے، پھل کا چھلکا ہے، اندیشہ ہے کہ کوئی اس پر سے پھسل کر گِر سکتا ہے، اسے وہاں سے ہٹا دیجئے!
حضرتِ ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : ایک شخص کسی راستے سے گزررہا تھا، اس نے اس راستے پر ایک کانٹے دار شاخ کو پایا تو اسے راستے سے ہٹادیا ، اللہ پاک کو اس شخص کا یہ عمل پسند آیا اور اس بندے کی مغفرت فرمادی۔([2])
سُبْحٰنَ اللہ! کیسا پیارا پیارا عمل ہے۔ اللہ پاک ہمیں نیک کام اپنا لینے کی توفیق نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami