Share this link via
Personality Websites!
477214
9411
دوران مجھے غیب سے ایک آواز آئی: فُلاں سوراخ میں ایک مکھی ہے، اُسے ایک بڑی مکھی نے پکڑ رکھا ہے، تم اُس مکھی کو چُھڑوا دو ہم تمہاری زوجہ کو شِفا دے دیں گے۔ امام شعرانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: میں فوراً اُٹھا، سوراخ کے قریب گیا، دیکھا بہت باریک سوراخ تھا، میں نے ایک تنکا سوراخ میں ڈالا، واقعی وہاں ایک مکھی تھی جسے دوسری بڑی مکھی نے منہ میں دبوچ رکھا تھا، جیسے ہی میں نے مکھی کو چھُڑوایاتو فوراً اللہ پاک نے میری زوجہ کو شِفَا عطا فرما دی ۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ! جب ایک چھوٹی سی مکھی کو تکلیف سے بچانے پر یہ کرم نوازی ہے تو غور فرمائیے! جب ہم اللہ پاک کے بندوں کو تکلیف سے بچائیں گے تو اس کے کیا کیا فضائل نصیب ہوں گے۔
ایک مرتبہ رسولِ اکرم ،نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے صحابہ کرام رَضِیَ اللہ عنہم سے فرمایا کہ کیا میں تمہیں اچھے بُروں کی خبر نہ دوں ؟ سب خاموش رہے ، 3بار یہی سوال کیا ؛تو ایک شخص نے عرض کی: جی ہاں یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہمیں ہمارے بُرے بھلوں کی خبر دیجئے! فرمایا : تمہارا بھلا وہ شخص ہے جس سے خیرکی اُمِّید کی جائے اور اس کے شَر سے اَمْن ہو ، اور تمہارا بُرا وہ شخص ہے جس سے خیر کی اُمید نہ کی جائے اور اس کے شر سے امن نہ ہو ۔([2])
پیارے اسلامی بھائیو! قاعِدہ کلیہ محبوبِ ذیشان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے بتا دیا ہے، اب
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami