Share this link via
Personality Websites!
477213
9411
پیارے اسلامی بھائیو! ہم الحمد للہ! مسلمان ہیں مگر ذرا غور فرمائیے! کیا ہم بھی اپنے مسلمان بھائیوں کے لئے نفع بخش ہیں، کیا ہم اپنے مسلمان بھائیوں کی خیر خواہی کرتے ہیں؟ افسوس! اب تو دوسروں کا بُرا چاہا جاتا ہے۔ جی ہاں! سچ کہتا ہوں*جو بھلا چاہتا ہو، کیا وہ پیٹھ پیچھے بُرائیاں کرتا ہے؟ ہمارے ہاں تو غیبت عام ہے *جو بھلا چاہتا ہو، کیا وہ چغلیاں کرتا ہے؟ ہمارے ہاں تو چغلیاں عام ہیں *جو بھلا چاہتا ہو، وہ حسد نہیں کرتا *جو بھلا چاہتا ہو، وہ بغض نہیں رکھتا *جو بھلا چاہتا ہو، وہ طعنے نہیں دیتا *جو بھلا چاہتا ہو، وہ اپنے فائدے نہیں دیکھتا، دوسروں کے فائدے دیکھتا ہےلیکن اب بس اپنا فائدہ دیکھا جاتا ہے، دوسروں کی فِکْر کرنے والے تو بس تھوڑے ہی رہ گئے ہیں۔ کاش! ہم دوسروں کا بھلا سوچنے والے بن جائیں۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
(5):پانچویں بنیاد: تکلیف نہ دینا
پیارے اسلامی بھائیو! سلسلہ عالیہ قادریہ کی پانچویں بنیاد ہے: کَفُّ الْاَذٰی یعنی دوسروں کو تکلیف سے بچانا۔ یہ بھی بہت اہم بنیاد ہے۔ اس کے بغیر بھی بندہ اللہ پاک کے قرب کی منزلیں طَے نہیں کر سکتا۔ اِس لئے ہمیں چاہئے کہ ہم دوسروں کو تکلیف سے بچایا کریں۔ جو بندہ دوسروں کو تکلیف سے بچاتا ہے، اللہ پاک اس پر بہت کرم نوازیاں فرماتا ہے۔
زوجہ کو ہاتھوں ہاتھ شِفا مل گئی
امام شعرانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:ایک مرتبہ میری زوجہ شدید بیمار تھی، حتیٰ کہ اُن کی حالت دیکھ کر اَہْلِ خانہ سمجھے بَس اس کے آخری لمحات ہیں، میں بھی بہت پریشان تھا، اِسی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami