Share this link via
Personality Websites!
477189
9410
وَ مَا كَانَ عَطَآءُ رَبِّكَ مَحْظُوْرًا(۲۰) (پارہ:15، بنی اسرائیل:20)
ترجمہ کنزُ العِرفان:اور تمہارے رب کی عطا پر کوئی روک نہیں ۔
معلوم ہوا اللہ پاک کی عطا میں کوئی رَوْک نہیں، اللہ پاک جسے جتنا چاہے عطا فرمائے، جو چاہے عطا فرمائے۔ اگر اللہ پاک اپنے محبوب بندوں کو بےپناہ طاقتیں اور کرامات عطا فرمائے تو کسی کی کیا مجال کہ اللہ پاک پر اعتراض کرے۔
اس لئے کرامت کا انکار کرنا اَصْل میں کرامت کا اِنْکار نہیں بلکہ اللہ پاک کی عطا اور اس کی قُدْرت کا انکار ہے، یعنی جو بندہ ولیوں کی کرامات نہیں مانتا، وہ گویا یہ نظریہ رکھتا ہے کہ اللہ پاک اپنے بندوں کو کچھ عطا نہیں فرما سکتا۔ الامان والحفیظ! اللہ پاک ہمیں ایسی بےادبی سے اور ایسے بُرے نظریے سے ہمیشہ محفوظ رکھے۔ بیشک کرامت حق ہے اور اَوْلیائے کرام رحمۃُ اللہ علیہم سے بہت ساری کرامات کا ظُہور بھی ہوتا ہے۔
اے عاشقانِ رسول! اللہ پاک کے پاکیزہ کلام قرآنِ کریم میں بھی کئی کرامات ذِکْر کی گئی ہیں۔ مثال کے طَور پر
بےموسم کے پھل ملنا بھی کرامت ہے
قرآنِ کریم میں حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلام کی والِدَہ محترمہ حضرت مریَم رحمۃ اللہ علیہا کی بھی کرامات کا ذِکْر ہے۔ آپ جب دُودھ پینے کی عمر میں تھی، آپ کے خالُو حضرت زکریا عَلَیْہِ السَّلام آپ کی کفالت فرماتے تھے۔ مسجدِ اقصیٰ شریف میں ایک حجرہ تھا، حضرت زکریا عَلَیْہِ السَّلام نے انہیں وہاں رکھا، حجرے کی چابی حضرت زکریا عَلَیْہِ السَّلام کے پاس رہتی تھی، آپ کے عِلاوہ نہ کوئی اندر جاتا تھا، نہ کوئی باہَر نکلتا تھا، اس کے باوُجُود جب حضرت زکریا عَلَیْہِ السَّلام
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami