Share this link via
Personality Websites!
477185
9410
ظاہِری اَسْباب کے ذریعے اس کا ظاہِر ہونا ممکن نہ ہو۔ جیسے: مُردَے کو زِندہ کر دینا، یہ عادۃً ممکن (Possible) نہیں ہے، اگر کوئی وِلِیُّ اللہ اللہ پاک کی عطا سے مُردَے کو زِندہ کر دیں تو اسے کرامت کہیں گے، ایسے ہی صِرْف ہاتھ لگا کر، آنکھ سے دیکھ کر لاعِلاج مریض (Incurable Patient) کو شِفَا دے دینا، کسی آلے (مثلاً موبائِل وغیرہ) کے بغیر دُور سے سُن لینا، دِل کی بات جان لینا، مدد کو پہنچ جانا، سینکڑوں کلومیٹر کا سَفَر سُواری کے بغیر ہی منٹوں میں طَے کر لینا وغیرہ، ایسے کام اگر وَلِیُّ اللہ سے ظاہِر ہوں تو اسے کرامت کہتے ہیں، ایسے ہی کام اگر اللہ پاک کے سچّے نبیوں سے ظاہِر ہوں تو انہیں معجزہ (Miracle) کہتے ہیں([1]) جبکہ کسی عام مؤمن سے ایسا کام ظاہِر ہو جائے تو اسے مَعُوْنَت کہا جاتا ہے۔ ([2])
حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہ عنہ مشہور صحابئ رسول ہیں۔ ایک روز آپ مدائن شہر سے نکلے، آپ کا ایک مہمان(Guest) بھی آپ کے ساتھ تھا،(راستے میں ایک جگہ جنگل سے گزر ہوا)، ہرن جنگل میں چل رہے تھےاور پرندے ہوا میں اُڑ رہے تھے، حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہ عنہ نے چاہا کہ مہمان کی مہمان نوازی (Hospitality) کی جائے۔ چنانچہ آپ نے ہرن اور پرندوں کو پُکار کر فرمایا: اے ہرنیو! اے پرندو! تم میں سے ایک پرندہ اور ایک ہرن میرے پاس آجائے، میں نے اپنے مہمان کی مہمان نوازی کرنی ہے۔
قربان جائیے! صحابئ رسول حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہ عنہ کی آواز سُنی تو ایک ہرن
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami