Share this link via
Personality Websites!
477184
9410
پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ سے مِلوں یا شیخ حمّاد رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ سے! اِتّفَاقًا راستے میں ہی شیخ حمّاد رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ مل گئے۔ آپ نے تاجِر کو دیکھتے ہی فرمایا: پہلے جا کر غوثِ اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ سے ملو کہ وہ محبوبِ رَبَّانی ہیں، انہوں نے تمہارے حق میں 17 بار دُعا مانگی تھی، تب کہیں جا کر تمہاری تقدیر بدلی، غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی دُعا کی بَرَکت سے اللہ پاک نے تمہارے ساتھ ہونے والے واقعے کو بیداری سے خواب میں منتقل کر دیا۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول! اَوْلیائے کرام رحمۃُ اللہ علیہم کی شان بہت بلند ہے، یہ نیک بندے اللہ پاک کے بڑے محبوب اور پیارے ہوتے ہیں، رَبِّ کائنات ان کو بڑے بڑے انعامات سے نوازتا ہے، انہی میں سے ایک انعام کرامت بھی ہے۔ کرامت یقیناً حق ہے، زمانۂ نبوت سے لے کر آج تک کبھی بھی اس مسئلے میں اَہْلِ حق کے درمیان اختلاف (Disagreement) نہیں ہوا، سبھی کا مُتَّفَقَه عقیدہ ہے کہ صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان اور اَوْلیائے کرام رحمۃُ اللہ علیہم کی کرامتیں حق ہیں اور ہر زمانے میں اللہ والوں سے کرامات ظاہِر ہوتی رہی ہیں اور اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! قیامت تک اَوْلیائے کرام رحمۃُ اللہ علیہم تشریف لاتے رہیں گے اور ان سے کرامات بھی ظاہِر ہوتی رہیں گی۔
کرامت کا مطلب ہے: وَلِیُّ اللہ سے ظاہِر ہونے والا ایسا کام جو عادۃً مُحال ہو یعنی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami