Share this link via
Personality Websites!
477199
9410
ایسی جگہ ہو جہاں کوئی ہمدم(یعنی یارو مددگار) نہیں تو اُسے چاہئے یوں پکارے : یَاعِبَادَاللہ اَغِیْثُوْنِیْ، یَاعِبَادَاللہ اَغِیْثُوْنِی اے اللہ کے بندو!میری مدد کرو،اے اللہ کے بندو!میری مدد کرو۔کہ اللہ(پاک) کے کچھ بندے ہیں جنہیں یہ نہیں دیکھتا۔([1])
عظیم مُحَدِّث، شارح صحیح مسلم، علّامہ نَوَوِی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:خُود مجھے اس حدیث شریف کا تجربہ ہوا ہے، ہم چند لوگ ایک مرتبہ کہیں سَفَر پر تھے، ہمارا جانور ہم سے چھوٹ کر بھاگ گیا، ہم نے اسے پکڑنے کی بہت کوشش کی مگر نا کام رہے،اس وقت میں نے یونہی پُکارا: اے اللہ پاک کے بندو! میری مدد کرو! بس اتنا کہنا تھا کہ وہ جانور رُک گیا اور ہم اسے پکڑ کر آگے روانہ ہو گئے۔ ([2])
بہرحال پیارے اسلامی بھائیو! مصیبت آئے، پریشانی آئے، کوئی مشکل ہو، حُضُور ِ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کو پُکارنے، آپ سے مدد مانگنے میں کوئی حَرَج نہیں۔صدیاں گزر گئیں، بڑے بڑے اَوْلیائے کرام رحمۃُ اللہ علیہم، عُلَمائے کرام رحمۃُ اللہ علیہمغوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اور دوسرے بزرگوں کو اللہ پاک کی مدد کا مظہر سمجھ کر انہیں پُکارتے، ان سے مدد مانگتے آئے ہیں اور الحمد للہ! بارہا کا تجربہ ہے کہ اللہ والوں سے مدد چاہیں تو یہ مدد فرماتے ہیں۔
اللہ پاک ہم سب کو اَوْلیائے کرام رحمۃُ اللہ علیہم سے محبّت کرنے، ان کے ساتھ گہری وابستگی رکھنے، اَوْلیائے کرام کی شان و عظمت پر ایمان رکھنے، ان کا ادب کرنے، ان کی بےادبی سے بچنے اور ان کے رستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami