Share this link via
Personality Websites!
477198
9410
ایمان والوں کو ثابِت قدم رکھو! میں تمہارے ساتھ ہوں۔
غور فرمائیے! اللہ پاک نے فرشتوں کو بھیجا، اللہ پاک چاہتا تو فرشتوں کے بغیر ہی مدد فرماتا، اللہ پاک چاہتا تو غیر مسلم اپنے گھروں ہی میں اوندھے ہو جاتے، میدانِ بدر میں آہی نہ سکتے مگر اللہ پاک نے فرشتوں کو بھیجا، کیوں؟ اس لئے کہ وہ اللہ ہے، وہ رَبّ ہے، وہ قُدْرتوں والا ہے، وہ جو چاہتا ہے کرتا ہے، کوئی اس سے پوچھنے کی ہِمَّت نہیں کر سکتا۔
پھر غور فرمائیے!غزوۂ بدر میں مدد کرنے کون آیا؟فرشتے آئے لیکن اللہ پاک فرماتا ہے:
وَ لَقَدْ نَصَرَكُمُ اللّٰهُ بِبَدْرٍ (پارہ:4 ، آلِ عمران:123)
ترجمہ کنزُ العِرفان: اور بیشک اللہ نے بدر میں تمہاری مدد کی۔
مدد کرنے آئے کون؟ فرشتے۔اللہ پاک کیا فرماتا ہے؟اللہ نے مدد کی۔معلوم ہوا؛ اللہ پاک کے مُقَرّب بندے، اللہ پاک کی عطا سے، اللہ پاک کی دِی ہوئی طاقت سے مدد کریں تو یہ مدد غیرُ اللہ کی مدد نہیں بلکہ یہ اللہ پاک ہی کی مدد ہے جو وہ اپنے بندوں کے ذریعے سے کرواتا ہے۔
حدیثِ پاک میں بندوں سے مدد مانگنے کی باقاعِدہ ترغیب موجود ہے، 3فرامینِ مصطَفٰے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سنئے! (1):میرے رَحْم دل اُمّتیوں سے حاجتیں مانگو رزْق پاؤ گے۔([1]) (2):بھلائی اوراپنی حاجتیں اچّھے چہرے والوں سے مانگو۔([2])
(3):جب تم میں سے کسی کی کوئی چیز گم ہوجائے یا راہ بھول جائے اور مدد چاہے اور
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami